Hamari Aawaz

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

جناب قمر غنی عثمانی صدر تحریک فروغِ اسلام اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں

شعیب رضا
📅 04-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

راقم :- قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی9916767092

لگاتار پچھلے دو دنوں سے جناب قمر غنی عثمانی صاحب تریپورہ کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اصل اُن علاقوں میں پہنچے جہاں جانا قانونی طور پر کسی ایسے افراد کو منع تھا جو وہاں جاکر ویڈیو کلپس بناکر فیس بُک وغیرہ میں اپلوڈ کریں

اتفاقاً ان کی ٹیم فیس بُک پر ویڈیو کلپس بناکر ان کلپس کو اپلوڈ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ جس کے سبب انہیں فوراً حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لینے کے بعد جیسے ہی ہمیں خبر ملی تو آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ کے نمائندہ کی حیثیت سے ہم نے وہاں کے یس۔پی۔سیوک دے سے بات کی انہوں نے ہمیں تفصیل کے ساتھ بتایا کہ انہیں کیوں حراست میں لیا گیا ہےپانی ساگر کے یس ۔ پی۔ سیوک دے نے ہمیں فون کے ذریعے بتایا کہ جناب قمر غنی عثمانی اور انکی ٹیم کو حراست میں لینے کے بعد ہم نے ایک نوٹس جاری کی تاکہ وہ نوٹس قبول کریں اور ہم ان کو فوراً پولیس کچہری ہی سے رہا کرکے بھیج دیںمگر ہمارے بار بار کے اصرار پر بھی انہوں نے نوٹس قبول کرنے سے انکار ہی کرتے رہےتو مجبوراً ہمیں اس متنازعہ جگہوں پر ویڈیو بناکر فیس بک پر اپلوڈ کرنے کے سبب یف ۔ آئی ۔ آر ۔ درج کرکے کورٹ میں سبمیٹ کرنا پڑا ہےانہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ہم ذاتی طور پر جناب قمر غنی صاحب کے یا ان کی ٹیم کے دشمن نہیں ہیں ہم نے ان کو حراست میں لینے کے بعد ہم نے بتقاضئہ انسانیت کے ہم سے جتنا ہوسکا ان کے اور انکی ٹیم کے ساتھ اچھے سلوک کے پیش آئے ہیں بلکہ ہم نے ان کو نماز وغیرہ پڑھنے کی سہولیات بھی فراہم کی ہیں اب یف ۔ آئی ۔ آر ۔ درج کرنا ہماری مجبوری تھی کئی گھنٹوں تک ان کو سمجھایا گیا مگر وہ ہماری نوٹس قبول کرنے سے انکار ہی کرتے رہے اگر وہ نوٹس قبول کرلیتے تو ہم ان کو اور ان کی ٹیم کو فوری طور پر پولیس کچہیری ہی سے رہا کرکے بھیج دیتے

راقم سے پہلے اسی ضمن میں خلیفئہ حضور تاج الشریعہ علامہ عبدالمصطفے ردولوی صاحب نے بھی تریپورہ کے اسی یس۔پی۔ سے بات کرتے ہوئے جناب قمر غنی عثمانی صاحب کے تعلق سے مکمل جانکاری لینے اور جناب قمر غنی عثمانی سے بات کروانے کا مطالبہ کیا تھا

اسی طرح بورڈ کے جنرل سکریٹری مفتی شریف الرحمن رونق مظفرپوری صاحب نے بھی تریپورہ کے یس ۔پی۔ اور کمشنر سے بہت جلد بات کرنے والے ہیں

راقم نے برائے راست آج صبح 10 بجے تریپورہ پانی شاگر کے یس ۔ پی۔ سیوک دے سے بات کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور مندرجہ بالا مذکورہ باتیں انہیں سے حاصل کی ہیںہم نے یس۔پی۔ سیوک دے سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ قمر غنی عثمانی ایک سنجیدہ انسان ہیں ملک کے موجودہ حالات کو لیکر فکرمند رہتے ہیںان کا تریپورہ کے دورے پر آنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے نہ ملک کو فرقہ پرستوں کو حوالے کرکے خاموش بیٹھنا ہے

بلکہ ہم سنی مسلمانوں کی ہر ایک تنظیم اور ہمارے علماء و مشائخ ہمیشہ سے بلاتفریقِ مذہب و ملت ملک کے تمام باشندوں کو امن کا پیغام دیتے ہیں انسانیت کا درس دیتے ہیں

انہیں میں سے جناب قمر غنی عثمانی صاحب بھی ایک ہیںجو ملک کے موجودہ حالات کو لیکر جگہ جگہ امن و سلامتی کا پیغام دیتے رہتے ہیں

ال کرناٹکا سنی علماء بورڈ تریپورہ کی حکومت سے یہ برزور مطالبہ کرتا ہے تریپورہ کی حکومت جناب قمر غنی عثمانی اور انکی ٹیم کو فوری طور پر رہا کرےاور اور اگر فوری طور پر ان کی رہائی نہیں ہوتی ہے تو ملک گیر پیمانے پر ان کی اور انکے ٹیم کی رہائی کے لئے جگہ جگہ ملک گیر پیمانے پر احتجاجات درج کروانے کے لئے اپیل کیا جائیگا جس سے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہوگا تو اس کی ذمہ دار خود موجودہ حکومت ہوگی

ہماری مندرجہ بالا گفتگو کے بعد تریپورہ پانی ساگر کے یس۔پی۔ سیوک دے نے ہمیں یقین دلایا ہےکہ بہت جلد ان کی اور ان کے ٹیم کو کورٹ میں پیش کرکے کورٹ ہی کے ذریعے رہائی دلوائی جائیگی

فقط وسلامقاضی مشتاق احمد رضوی نظامیجوائنٹ سکریٹری آل کرناٹکا سنی علماء بورڈبروز جمعرات 4 نومبر 2021ء

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3760 قارئین📊 0.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز