اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ
<p>دعوت نامہ برائے شرکت سیمیناربسلسلہ حیات وخدمات شیخ المشائخ،سلطان الصوفیہ،ابو احمد اعلیٰ حضرت محمد علی حسین اشرفی میاں،اشرفی جیلانی،کچھوچھوی قدس سرہ النورانیبموقع عرس سرکار کلاں (عرس اعلیٰ حضرت اشرفی) رضی المولی عنہمنعقدہ 9/رجب المرجب،1443ھ26/واں عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیززیر قیادت: مجدد تعلیمات اشرفیہ،شیخ الہند،حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی،کچھوچھوی،دامت بر کاتہم القدسیہصدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ وچیر مین ورلڈ صوفی فورم،جوہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی۔۵۲گرامی مرتبت! السلام علیکم ورٓحمۃ اللہ وبر کاتہہرسال کی طرح امسال بھی عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز 9/رجب المرجب،1443ھ ہونا قرار پایا ہے۔اس موقعہ سے فروغ تصوف کے کاز کو آگے بڑھا تے ہوئے صوفی تعلیمات واقدار کی نشر واشاعت کے لیے خصوصاسلسلہ اشرفیہ کے اکابرین کی دینی وعلمی خدمات اور ان کے صوفیا نہ افکار ونظریات سے ایک اہم علمی نشست کا انعقاد بعنوان اعلی حضرت اشرفی سیمینا رکرنے کاخانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں نے،فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کچھ عنوات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔آپ حضرات سے امید قوی ہے کہ دینی وملی کاز کی اہمیت پیش نظر بہر حال اس میں شرکت کر کے ہمیں ممنون کریں گے۔عنوانات(1) اعلی حضرت اشرفی اور فروغ خانوادہ اشرفیہ(2) اعلیٰ حضرت ا شرفی کی شاعری میں پوربی زبان وادب کا استعمال(3) اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کا مقام ولایت وکرامت(4) اعلیٰ حضرت اشرفی کا علمی مقام ومرتبہ(5) اعلیٰ حضرت اشرفی کا عشق رسول(6) اعلیٰ حضرت اشرفی بہ حیثیت فقیہ بے بدل(7) اعلیٰ حضرت اشرفی کا فارسی ادبیات میں بلند پایہ(8) ترجمہ لطائف اشرفی کا فنی ومعروضی جائز ہنوٹ؛ مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ مذکورۃ الصدر شخصیت کے حوالے سے کسی دیگر پسندیدہ موضوع پر لکھنا چاہیں تو مطلع کریں۔</p>
<p>عند الطلب مواد کی فراہمی میں بھی مدد کی جائے گی، جو حضرات عرس میں شریک نہیں ہوسکتے، وہ آن لائن اپنا مقالہ پڑھ سکتے ہیں، اور اس مقالے کو بھی شریک اشاعت کیا جائے گا۔اہم گزارش: اول یہ کہ تمام مہمانان سیمینار جلد از جلد اپنے پسندیدہ عنوانات سے آگا ہ فرمادیں۔دوسرے یہ کہ اپنے اپنے مقالات سیمینار سے پانچ روز قبل ہر حال میں بورڈ کی ای میل پر سینڈ فرمادیں اور اپنے اپنے مقا لات کی ہارڈ (پرنٹیڈ)کاپی ضرور ساتھ لائیں۔</p>
<p>Maqbool AHmd Salik MisbnahiMob.8585962791azeem ashraf ashrafi sambhaliMob.9997555583ALL INDIA ULEMA MASHAIKH BORDHouse No. 20, Johari Farm, 2nd Floor, Lane No.1, Jamia Nagar Okhla New Delhi-25Coll +91-26928700, Mob: 9212357769,9718910119E-mail:aiumbdel@gmail.com http:www.aiumb.org/</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز