Hamari Aawaz

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

شعیب رضا
📅 12-12-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>موضع ہریا پنڈت میں عرس نظامی کا انعقاد</p>
<p>برجمن گنج بلاک میں واقع جامعہ عربیہ اہل سنت بحرالعلوم ہریاپنڈت مہراجگنج میں عرس نظامی کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاہیر علماء کرام و شعراء اسلام نے شرکت کی پروگرام کی صدا رت حضرت مولانا قربان علی مصباحی اور نظامت مولانا ڈاکٹر شعیب احمد نظامی نے کی جبکہ پروگرام کاآغاز قاری محمد تنویر نظامی کی تلاوت سے ہوا۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی انہوں نے ہر لمحہ سنت کی پاسداری کی آپ سنت نبوی کے عالم بھی تھے اور عامل بھی آپ نے علم دین کے فروغ اور اصلاح معاشرہ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی 20سال سے زائد آپ نے درس بخاری فی سبیل اللہ دیا آپ‌کاباطن آپ کے ظاہر سے زیادہ پاکیزہ اور روشن تھا عصر حاضر میں آپ کی زندگی عوام وخواص کے لیے مشعل راہ۔آپ سیدی سرکا ر اعلی حضرت سے بے انتہا محبت کرتے تھے آپ کی ہر مجلس میں اعلی حضرت کا ذکر جمیل ہوتا پوری زندگی مسلک اعلی حضرت کی پاسداری کرتے رھےپروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ بلال احمد فیضی نے کہا کہ حضور خطیب البراہین ایک صاحب کشف بزرگ تھے وہ دلوں کے حال کو جان لیا کرتے تھے انکی نگاہ کیمیا اثر نے نہ جانے کتنے لوگوں کے دل کی دنیا بدل ڈالی ایسے پیاروں کاذکر کرکے ہم اپنے نامہ اعمال میں اضافہ کر رہے ہیں۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا نصیب الدین نظامی نے کہا کہ حضور خطیب البراہین صو فی باصفا تھے آپ کی بارگاہ میں امیر وغریب سب برابر تھے آپ کے یہاں چھو ٹے بڑے امیر غریب کا کو ئی بھید بھاؤ نہیں تھاشعراء کرام میں مولانا خورشید نظامی مہراجگنجوی قاری صادق رضا نیپالی مولانا شاہ عالم رضوی مہراجگنجوی نے نعت و منقبت کا حسین گلدستہ پیش کیا پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور حضرت علامہ بلال احمد فیضی کی دعاؤں پر ہوا۔اس پروگرام کو کرانے میں گاؤں کے نوجوانوں نے بھر پور محنت کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3976 قارئین📊 0.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز