تازہ ترین

افضل الخلق بعد الانبیاء خلیفہ اول، خلیفۃ المسلمین، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مختصر مبارک تعارف

سیرت و شخصیات ← صحابہ کرام
📅 09-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

مضمون نگار: محمد افتخار حسین رضوی ٹھاکر گنج کشن گنج بہار۔٢، ربیع الثانی ١٤٤٣ھ

ولادت باسعادتسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی ولادت واقعہ فیل کے دو سال چار ماہ بعد 27 اکتوبر 573ء میں مکہ معظمہ میں ہوئی تھی۔نام ونسبسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ تھا، والد ماجد کا اسم شریف حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور والدہ ماجدہ کا نام حضرت ام الخیر سلمٰی رضی اللہ عنہا تھا۔القابعبد الکعبہ، صدیق، عتیق، اور اواہ۔ آسمانوں میں آپکا نام حلیم ہے۔سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا انفرادی شرف و مجدآپ خود صحابی، والدین صحابی، ساری اولاد صحابی، پوتی پوتے صحابی، اور آپ کے نواسی نواسے بھی صحابی ہیں، اور کسی صحابی کو یہ شرف حاصل نہیں ہوا ہے، جیسے حضرت یوسف علیہ السلام چار پشت کے نبی ہیں گروہ انبیاء میں صرف آپکو یہ شرف حاصل ہے یوں ہی جماعت صحابہ میں آپ ہی ہیں جو چار پشت کے صحابی ہیں۔

ازواج(بیویاں) اور اولادسیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے مختلف اوقات میں پانچ شادیاں کیں1.ام قتیلہ بنت عبد العزی۔ ان سے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت اسماء رضی اللہ عنہا پیدا ہوئے۔ یہ مسلمان نہیں ہوئیں اور علیحدگی اختیار کرکے مکہ مکرمہ میں دوسری شادی کر لی۔2.حضرت ام رومان (زینب) بنت عامر رضی اللہ عنہا، ان سے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئے۔3.تیسری شریکِ حیات قبیلۂ کلب کی ام بکر تھیں انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا اسی لئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے انہیں طلاق دے دی۔4.سیدتنا اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا ان سے حضرت محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔5.پانچویں بیوی مدنی خاندان کی حبیبہ بنت خارجہ تھیں، ان سے حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں۔

مدت خلافتدو سال تین ماہ دس یا گیارہ دن(باعتبار قمری سال) {١١ھ تا ١٣ھ}8جون 632 سے 23اگست 634 عیسوی تک۔وصال مبارکآپکا وصال مدینہ منورہ میں ٢٢/جمادی الآخر ١٣ھجری میں منگل کی رات مغرب و عشاء کے درمیان (پیر کا دن گزار کر) ٦٣برس کی عمر میں ہوا تھا۔ آپکی وصیت کے مطابق آپکو غسل آپ کی بیوی اسماء بنت عمیس نے دیا اور نماز جنازہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔آپ کی وصیت کے مطابق جب آپکا جنازہ مقدسہ کو لیکر لوگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس کے پاس پہنچے تو لوگوں نے عرض کیا۔السلام عليك يا رسول الله ه‍ذا ابوبكر. یا رسول اللہ آپ پر سلام ہو یہ ابوبکر ہیں،یہ عرض کرتے ہی روضہ مبارک کا دروازہ خود بخود کھل گیا تمام حاضرین نے قبر انور سے یہ غیبی آواز سنی، کہ ادخلوا الحبیب الی الحبیب۔ حبیب کو حبیب کے دربار میں داخل کردو۔ حضور سید کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح اجازت حاصل ہونے کے بعد آپ کو پہلو مصطفیٰ میں دفن کردیا گیا۔۔۔۔۔

نوٹ/ اس مضمون کو معتبر کتب فضائل و سیرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ اور ویکیپیڈیا کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2553 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

نبی ﷺ کے ساتھ صحابہ کرام کی محبت و فدائیت

امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز