حضرت مفتی ابوطالب صاحب نوری کا اکسیڈینٹ، آئی۔سی۔او۔ میں بھرتی
<p>تصویریں دیکھ کر کافی تکلیف ہوئی کہ جماعت اہل سنت کے نامور عالم دین بہترین مدرس و مصنف اور منجھے منجھائے خطیب و ادیب حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ نوری استاذ دارالعلوم نورالعلوم کنہٹی، سلطان پور کا دردناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ جس میں آپ کو کافی چوٹ آئی جس کی وجہ سے آپ آئی۔سی۔او۔ میں چلے گئے۔اللہ رب العزت حضرت مفتی صاحب قبلہ کو صاحب لولاکﷺ کے صدقے جلد از جلد شفا عطا فرمائے۔عجب اتفاق ہے کہ قبل جمعہ آپ نے فون کرکے بھاگل پور(بہار) کے ایک پروگرام میں ساتھ میں شرکت کرنے کی بات کی اور ٹکٹ بھی بک کروایا۔ مگر تھوڑی دیر بعد حضرت مفتی شمس القمر صاحب قبلہ سے بات ہوئی تو آپ نے یہ تکلیف دہ خبر سنائی کہ جمعہ کے روز آپ کے ادارہ سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ایک مقام پر دن میں ہی گیارہویں شریف کا پروگرام تھا جس میں شرکت کے بعد حضرت مفتی صاحب واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹھوکر ماردی جس کی وجہ سے آپ کو شدید چوٹ آئی اور آپ آئی۔سی۔او۔ میں داخل ہیں۔یقینا حضرت مفتی صاحب قبلہ اہل سنت والجماعت کے عظیم سرمایہ ہیں۔ آپ کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے حضرات ہماری ان باتوں کی تائید کریں گے کہ حضرت مفتی صاحب انتہائی خلیق، ملنسار اور مخلص آدمی ہیں بڑوں کی قدردانی اور چھوٹوں پر شفقت آپ کا شیوہ رہا ہے۔ اللہ جل و علا آپ کی خدمات جلیلہ کے طفیل آپ کو صحت یاب فرمائے۔</p>
<p>دعاگوودعاجو : (مولانا) صاحب علی چترویدیپرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر یو۔پی۔ انڈیا</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے عرس پر منعقد ہوگا سیمینار، جاری ہوا دعوت نامہ

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز