Hamari Aawaz

حضور خطیب البراہین کا تقوی

اولیا و صوفیا ← حضور خطیب البراہین
📅 04-12-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>مولانا ادریس بستوی صاحب قبلہ تحریر فرماتے ہیں مجھ سے جناب ماسٹر سجاد حسین صاحب مہنداول نے بیان کیا کہ ایک بار میں اپنے رشتے دار بھونو بھائی کی دوکان پر بکھرا گیا تھا صوفی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ اور چند دوسرے علما بھونو بھائی کی سِلائی کی دوکان پر تشریف لائے ،سب لوگ مؤدب ہو کر کھڑے ہو گئےایک مولانا صاحب نے حضرت صوفی صاحب کا ایک سوئیٹر جو پوری آستین کا تھا نکالا اور کہا اس سویٹر کو وضو کرتے وقت نکالنا پڑتا ہے ،اس لیے اس کی دونوں آستین کو کلائی تک چاک کرکے چین لگا دیجیے کہتے ہیں ہم لوگ بات میں مصروف ہوگئے دوکان سے چین خرید کر آگئی اور بھونو بھیا نے آستین چاک کرکے کترن سے ایک سفید کپڑا نکال کر چین کے ساتھ دونوں آستینوں کو بنا دیاتھوڑی دیر بعد صوفی صاحب قبلہ نے فرمایا آستین بنا دیجیے اب ہم لوگ چلیں گے بھونو بھیا نے کہا حضرت یہ بن کر تیار ہے حضرت نے آستین کو دیکھا تو فرمایا یہ سفید کپڑا کہاں سے لگایا گیا؟ عرض کی حضور کترن سے نکال کر لگا دیا ہے فرمایا نہیں، یہ تو بہت غلط ہوا دوسرے کا کترن میرے لیے کیسے جائز ہوگا؟اسے توڑ کر نکالو، ماسٹر سجاد صاحب کہتے ہیں میرے حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی، وہ کترن کا کپڑا سِلائی توڑ کر نکالا گیا، حضرت نے پیسہ دے کر بازار کی دوکان سے ایک گرہ کپڑا منگایا پھر اسی کپڑے کو لگا کر سوئیٹر میں چین سلی گئی پھر حضرت تشریف لے گئے۔ (ضیائے حبیب ص241 /240)</p>
<p>پیش کش: احمد ضیا علیمی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2934 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا

حضور خطیب البراہین اور آپ کی دعاؤں کی تاثیر

حضرت خطیب البراہین صوفی محمد نظام الدین قادری؛ اولو العزمی اور استقامت کے چند درخشاں پہلو

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز