Hamari Aawaz
تازہ ترین

حضور خطیب البراہین اور آپ کی دعاؤں کی تاثیر

اولیا و صوفیا ← حضور خطیب البراہین
📅 03-11-2024 👁 27 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge
نہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کو عقیدت ہو تو دیکھ ان کوید بیضا لئے پھرتے ہیں اپنی آستینوں میں
شفا پائی مریضوں نے در بافیض ہے بیشکدعاؤں میں بڑی برکت محدث بستوی کی ہے
پروردگار عالم کے وہ مقدس بندے جن کی صبح وشام یاد خدا میں کٹتی ہے جو ہمیشہ اسی کی یاد میں مست رہتا ہے جب کبھی وہ اپنے رب کی بارگاہ میں دست دعا اٹھاتے ہیں تو ان کی دعائیں رنگ لاتی ہیں اور باب اجابت کو چوم کر شرف قبولیت سے بہرہ ور ہوتی ہیں خود پروردگار عالم اپنے مقدس کلام میں یوں ارشاد فرماتا ہےفدعونی واستجب لکم گویا جب بندہ مومن اپنے رب کی بارگاہ میں دست سوال دراز کرتا ہے تو پروردگار عالم اپنے اس بندے کو اس کے سوا دیتا ہے چاہے وہ اپنے لئے مانگے یا کسی اور کے لئے شرط یہ ہے کہ اس بندے کے دل میں اخلاص ہو اور پروردگار عالم کی جانب رجوع لائے یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے متقی اور پرہیز گار لوگوں سے دعاؤں کے خواستگار ہوتے ہیں اور ان بزرگوں کی دعاؤں کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں یہ حق ہے کہ بندگان خدا کی مقدس جماعت کی دعاؤں سے بہت سے لوگ فیضیاب ہوتے ہیں ان کی دعاؤں کی برکت سے بہت سے بے اولاد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں مفلس ولا چار مال ودولت سے مالا مال ہو جاتا ہے مصیبت زدہ دکھ درد سے قرض دار ساہو کاروں کے ظلم و ستم نجات پا جاتے ہیں ان کی دعاؤں میں نہ جانے کتنے گھروں کو اجڑنے سے بچا لیا بہت سے دلوں میں ایمان وایقان کی شمع فروزاں روشن کر دیا، گھروں کا ماحول سنور گیا یہ اگر پھونک مار دیں تو بڑے سے بڑے کام ہو جائیں نگاہیں ڈال دیں تو دل روشن ہو جائے ان کے یہاں سب کچھ ہے کسی چیز کی کمی نہیں ان کے خالی ہاتھوں میں کونین کی نعمتیں ہوتی ہیں دنیا کے حالات سے ان کے مقام ومرتبہ کو نہ پرکھو گدڑی میں ملبوس ٹوٹی چٹائی پر فروکش بظاہر تہی دامن ضرور ہو تے ہیں مگر جب کسی کو نوازتے ہیں تو حکومت وسلطنت عطا کرتے ہیں دنیا نے دیکھا ہے کہ سلطنتیں ان کی ٹھوکروں پر پلتی ہیں حکومتیں بھی ان سے مقابلے کی تاب نہیں لا سکیں یہ وقت کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں جو ان سے ٹکرا تے ہیں اس کا وجود خاک میں مل جاتا اور جو عجز وانکساری سے ان کی چوکھٹ پر اپنے تحفظ کی بھیک مانگتے ہیں اسے تحفظ واستحکام ملتا ہےسچ کہا ہے کسی کہنے والے نےنہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کو عقیدت ہو تو دیکھ ان کوید بیضا لئے پھرتے ہیں اپنی آستینوں میںاللہ تعالی کے ان مقبول بندوں میں ایک شخصیت حضور خطیب البرا ہین علیہ الرحمہ کی رہی جو اپنی حیات میں مرجع خلائق رہے اور اب بھی لوگ ان کے فیوض وبرکات سے مالا مال ہو رہے ہیں ان کی دعاؤں نے نہ جانے کتنے ویرانوں کو آباد کیا مصائب وآلام میں گھرے لوگوں کو سکون و اطمینان عطا کیا غربت وافلاس کا خاتمہ ہوا بھٹکے ہووں کو اسلام کی سچی ڈگر ملیاللہ عزوجل اور اس کے رسول کی عظمت کا سکہ ان کے دلوں پر بیٹھ گیا ضرورت مند لوگوں کی ضرورتیں پوری ہوئیں بیماروں کو بیماری سے نجات ملیہم ذیل میں ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جس کا تعلق آپ کی دعاؤں سے ہےایسے واقعات بے شمار ہیں جن سے ایک دفتر پر کیا جا سکتا ہے مگر یہاں گنجائش نہیں ہے روح کو تازگی ایمان کو پختگی اور عقیدے کو مستحکم کرنے کے لئے ملاحظہ فرمائیں، اس لئے کہ بزرگان دین کے واقعات اور ان کے خوارق وعادات کو دیکھ کر بہت سے لوگ دامن اسلام سے وابستہ ہو گئے:

چار سالہ پرانا کینسر ٹھیک ہو گیا

ضلع مہراجگنج کے خوش عقیدہ سنی مسلمانوں کی تقریبا ہر آبادی میں حضور خطیب البرا ہین علیہ الرحمہ کے مرید موجود ہیں بلکہ اگر ضلعی سطح پر دیکھا جائے تو اکثر یت آپ ہی کے دامن کرم سے وابستہ ہیں یہ ضلع ہمارے پڑوسی ملک نیپال سے ملا ہوا ہے یہاں پر اگر چہ مسلمانوں کی اکثریت غریب طبقہ کے لوگوں کی ہے پھر بھی گزشتہ دو دہائیوں سے ان میں جو تعلیمی اور دینی بیداری آئی ہے اسے مرشد کامل کی نگاہ کرم ہی کہا جائے گا یہاں مسلمانوں کے اپنے دینی ادارے مدرسے مکاتب دارالعلوم وجامعات لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے جونیئر ہائی اسکول انٹر کالج اور لڑکیوں کے لئے دینی ادارے قائم ہو چکے ہیں اسی ضلع ہیڈ کوارٹر سے چند کلومیٹر دور ی پر ایک گاؤں کھجور یا نندا بھار ہے اسی گاؤں کے محمد صغیر جو کینسر جیسی مہلک مرض میں مبتلا تھے بہت علاج کرایا مگر صحت یا ب نہ ہو رہے تھے زندگی سے مایوس اس آدمی سے لوگوں نے کہا اب تو آپ کو ڈاکٹروں سے مایوسی ہو چکی ہے مگر اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے کسی اللہ والے سے دعا کرائیں مذکورہ گاؤں میں حضرت کے ایک مرید لیاقت حسین نام کے ہیں انھوں نے کہا چلیں میں حضرت سے دعا کرادونگا ہو سکتا ہے کہ پروردگار عالم حضرت ہی کی دعا کی برکت سے آپ کو شفا عطا فرمادے لیاقت بھائی انھیں لے کر دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا سنت کبیر نگر پہونچے اور حضرت مولانا عالمگیر نظامی صاحب سے ملاقات کی اور مکمل حالات کو بیان کیا اور کہا انھیں حضرت سے مرید اور دعا کرا دیں ہو سکتا ہے پروردگار عالم حضرت کی دعا کی برکت سے انھیں شفا عطا فرمادے مولانا عالمگیر نظامی صاحب نے حضرت سے پوری صورت حال کے بارے میں بتایا اور مرید کرنے کی گزارش بھی کی حضرت نے فرمایا انھیں غسل کرا دیجئے جب وہ غسل کر چکے تو حضرت نے انہیں داخل سلسلہ کیا اور نماز پڑھنے کی تاکید کی پانی پر دم کر کے دیا اور فرمایا اس پیتے رہئیےگا اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائےیہ سن کر محمد صغیر کی آنکھیں بھر آئیں اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے حضرت نے انہیں صبر کی تلقین کی اور فرمایا اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے اس پر بھی بھروسہ رکھیں پانی پیتے رہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہمایوسی کے اندھیرے میں امید کی ایک ہلکی کرن محمد صغیر صاحب کو نظر آنے لگی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے پابندی کے ساتھ پانی پینے لگے جوں جوں وقت گزرتا گیا مرض کا اثر کم ہو تا گیا کچھ دنوں بعد جو مرض جسمانی طبیبوں کے علاج سے ٹھیک ہو نے کا نام نہیں لے رہا تھا وہ ایک روحانی بوریا نشین طبیب کے دم کئے ہوئے پانی سے آہستہ آہستہ ٹھیک ہو نے لگا ایک وقت آیا کہ محمد صغیر مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے محمد صغیر صاحب کے دل میں آیا کہ چلو ایک مرتبہ اس ڈاکٹر سے مل لوں جس کے یہاں سے میرا علاج چل رہا تھا چنانچہ وہ گورکھپور گئے اور ڈاکٹر سے ملاقات کی پہلے تو وہ پہچان نہ سکا تعارف کے بعد جب وہ پہچانا اور اسکو صورت حال سے آگاہی ہوئی تو وہ کچھ دیر تک ان کا منہ دیکھتا رہا پھر اپنا سر پکڑ لیا اس واقعہ کی ترجمانی ڈاکٹر عزیز اللہ خان عزیزی نے یوں کی ہے ؏
مرض سے کینسر کے شفا پا گیاہے کھجوریا میں ظاہر کرامت تیری
پیشکش: محمد مستقیم نظامی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2688 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا

حضرت خطیب البراہین صوفی محمد نظام الدین قادری؛ اولو العزمی اور استقامت کے چند درخشاں پہلو

دلوں کے بادشاہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز