موت اور انسان کی حقیقت پر دل سوز کلام

کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشا کیا ہےکچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دنیا کیا ہے

آنے والے تو چلے جاتے ہیں واپس لیکنجانے والے نہیں آتے یہ معمہ کیا ہے

اتنی لمبی تھی سفر ایک کفن کی خاطرقبر میں دیکھ کے روئے گا یہ کپڑا کیا ہے

چھوڑ کے تجھ کو ویرانے میں چلے اب اپنےاب تو سمجھا ہے تیرا اپنوں سے رشتہ کیا ہے

یہ جو روتے ہیں تیرا بن کے گھڑی بھر کے لیےسب بھلا دیں گے تجھے، ان کا تو لگتا کیا ہے ؟

بعد مرنے کے تجھے کہتے ہیں تیرے اپنےاس کو لے جاؤ دفن کے لیے، رکھنا کیا ہے

ہو کے انسان جو دولت کے خد ا بن بیٹھےپوچھ ان سے انھیں جاتے ہوئے ملتا کیا ہے

تیرے احباب تیرے دوست تیرے گھر والےتجھ کو مٹی میں ملا دیں گے سمجھتا کیا ہے

دفن کر کے یہ تسلی بھی دیئے جاتے ہیںرفتہ رفتہ سبھی آجائیں گے ڈرتا کیا ہے

دو گھڑی روئیں گے احباب تیرے اے کاملپھر ہمیشہ کو بھلا دیں گے سمجھتا کیا ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز