تازہ ترین

سنو بات ازہر کی اے عقل والو!

شعر و شاعری ← نظم
📅 26-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نتیجہ فکر: محمد کہف الوری مصباحینائب صدر :لمبنی پردیس، راشٹریہ علما کونسل، نیپالنگران اعلی: فروغ اردو زبان، تعلیمی شاخ، ڈڈوا گاؤں پالکا</p>
<p>نیادور آیا نیا رنگ لایانئی فکر آئی نیا ڈھنگ آیانیا ہے سفر منزلیں بھی نئی ہیںانوکھے مسافر کی راہیں نئی ہیںنہ کوئی مشن ہے نہ منصوبہ کوئینئی نسل کھیلوں کی دنیا میں کھوئینیا رنگ تہذیب اور یہ تمدننئے باب کا یہ نرالا تفننکوئی باہنر اب نہیں اپنی حد میںہر اک شخص ہے اختلافوں کی زد میںاماموں کی جھولی میں خیراتی چندےمدرسوں سے صدروں کے چلتے ہیں دھندےکسی کو نہیں فکر اسلام ہے ابشریعت نہ قرآن سے کوئی مطلبنہ بد عملیوں پہ کبھی ان کو روکوخلاف طبع ان کو ہرگز نہ ٹوکویہ چاہیں تو لمحوں میں کچھ بھی خریدیںاماموں کو عالم کو گالی بھی دے دیںبڑے مال ور دکھتے ہیں شادیوں میںمگر مفلسی دین کی وادیوں میںطوائف مزارات قوالیوں پرلٹی دولتیں ان کی بدکاریوں پرسیاست تجارت نہ اسکول ان کےسکھائےبھلا کون اب رول ان کےوہ غفلت کی چادر میں سوئے پڑے ہیںتقاضوں سے رخ اپنا موڑے ہوئے ہیںتدبرسے بوڑھوں کا خالی ذہن ہےجوانوں نے بے کاری کو سمجھا فن ہےخواتین چغلی میں غیبت میں ماہرفسادات ہیں ان کی باتوں سے ظاہرجو بچے ہیں ان کو بھلا فکر کیا ہووہ بھولیں سبق کیوں جو ماں نے دیا ہوہر اک فرد ہے رنگ دنیا کا عادیکہے بھولا بن کے وہ سب کو فسادیپڑھائی لکھائی سے کوسوں کی دوریفقط گیم کو ہے سمجھتا ضرورینہ فکر معیشت نہ ذوق ریاستنہ پاس شریعت نہ دیں کی رعایتنوابی میں ملتا نہیں کوئی ثانیلکھوں کیا کیا میں ان کی جھوٹی کہانیلباس ان کا ہے بےحیائی کا درپنیہ پچپن کے ہو کے دکھاتے ہیں بچپنسنو بات ازہر کی اے عقل والوپڑھو اور بڑھو نسل نوکوسنبھالو</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2068 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 59 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز