نعت رسول: دامن میں لیے خیر ہے آئی شب معراج

از حقیر: محمد شوقین نواز شوق فریدیخانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار

دامن میں لیے خیر ہے آئی شب معراجمحروم نہیں لوٹے گا کوئی شب معراج

بندوں کو خدا سے ہے ملائی شب معراجعاصی کے مقدر کو جگائی شب معراج

امت کے لیے پیارا نمازوں کا وہ تحفہسرکار کو ہے رب سے دلائی شب معراج

ہم خاک کے ذرے ہیں خدا ان کا ہی جانےآقا کی کہاں تک ہے رسائی شب معراج

حقدار جہنم تھے گناہوں کے سبب ہمسرکار نے ہے لاج بچائی شب معراج

جس رخ سے بھی دیکھا ہے اسے اہل نظر نےہر رخ سے مثالی نظر آئی شب معراج

جنت کے فرشتوں کی جماعت ہے زمیں پرہے نور میں یہ دنیا نہائی شب معراج

آتے ہیں شہ کون و مکاں سر کو جھکا لوحوروں نے صدا ہے یہ لگائی شب معراج

جب شاہ چلے فرش سے تو پلکوں کو اپنیراہوں میں ملائک نے بچھائی شب معراج

پالیتا ہے ہر چیز وہ اے شوقِ فریدیدیتا ہے خدا کو جو دوہائی شب معراج

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دیدار مصطفیٰ کا اشتیاق اور فاضل بریلوی کا یہ شعر

معراجِ جانِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

واقعہ معراج النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن و حدیث اور سیرت کی روشنی میں
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز