Hamari Aawaz

روٹیاں اور نیکیاں

مضامین و مقالات ← تاریخ کے دریچوں سے
📅 03-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

بنی اسرائیل میں ایک عبادت گزار رہتا تھا جس نے اپنے صومعے ( عبادت خانے ) میں ساٹھ سال عبادت الہی کی ۔

ایک دن بارش برسی تو زمین پر سبزہ اگ آیا ۔۔۔۔۔ وہ دیکھ کر کہنے لگا:اگر میں صومعے سے اتر ( کر باہر نکل ) جاؤں اور اللہ کا ذکر کرتا رہوں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔وہ ایک دو روٹیاں لے کر صومعے سے اتر پڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو زمین پر اس کی ملاقات ایک عورت سے ہوگئی ۔وہ اس سے باتیں کرنے لگ گیا اور عورت اس سے ۔۔۔۔۔۔۔ حتیٰ کہ وہ گناہ میں مبتلا ہوگیا ۔

وہ غسل کر رہا تھا کہ ایک‌ سوالی آگیا تو اُس نے اشارے سے کہا کہ یہ روٹیاں ( جو میں اپنے کھانے کے لیے لایا تھا ) تم لے لو ۔

پھر اُس کا انتقال ہوگیا تو اس کی ساٹھ سالہ عبادت کا اُس کے گناہ کے ساتھ وزن کیا گیا تو گناہ کا پلڑابھاری ہوگیا ۔۔۔۔۔۔ پھر اس کی روٹیوں کو ( جو سائل کو دی تھیں ) نیکیوں کے پلڑے میں رکھا گیا تو نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگیا اور اسے بخش دیا گیا ۔

( الترغیب والترھیب ، کتاب الحدود ، باب الترھیب من الزنا ۔۔۔۔۔۔۔ص 426 ، ر 3534 ، ط دارالکتاب العربی بیروت ۔ رواہ ابن حبان فی صحیحہ )

🌸 بندہ چاہے جتنا بھی نیک ہو ، اپنے نفس پر کبھی اعتماد نہ کرے ، یہ ظالم کسی وقت بھی بہکا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بس اپنے رب سے عافیت کا سوال کرتا رہے ، اُس ﷻ کی مدد شامل حال رہی توہی بچ سکے گا ۔

🌸 غیر محرم عورت سے گپ شپ سے ہمیشہ پرہیز کرے ، ایسا نہ ہو کہ برسوں کی اطاعت و عبادت پل بھر میں جاتی رہے ۔

🌸 اگر شامت نفس سے کوئی گناہ ہوجائے تو فوراً توبہ کرکے ، ساتھ ہی کوئی نیکی کرلے ؛ ہوسکتا ہے ارحم الرحمین اس نیکی کو گناہ کا کفارہ بنادے ۔

🌸 ہمارا رب بڑا مہربان ہے ، بے حد رحم فرمانے والا ہے ۔۔۔۔۔۔ گناہ کیسے ہی بڑے کیوں نہ ہوں وہ پل بھر میں محو فرما سکتا ہے ، کیوں کہ وہ ہم سے بہت محبت فرماتا ہے ؛ بس ہمیں جلدی توبہ کرلینی چاہیے ؎

جب کہا عِصیاں سے میں نے ، سخت لاچاروں میں ہوںجن کے پَلّے کچھ نہیں ہے اُن خریداروں میں ہوں

تیری رَحمت کے لیے شامِل گنہگاروں میں ہوںبول اُٹّھی رَحمت نہ گھبرا ، میں مَدد گاروں میں ہوں !

ازقلم: لقمان شاہد

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3414 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جنگ آزادی میں علماے اہل سنت کا کردار

تحریکِ آزادی: انگریز اور مشرکین کی ریشہ دوانیاں

وہ آزادی جو خون سے لکھی گئی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز