اور تم باز نہیں آؤگے
<p>ایڈیٹر کے قلم سے</p>
<p>اس لاک ڈاؤن میں زندگی پہلے سے ہی پریشانی اور ژولیدگی کا شکار ہے۔ گھروں میں رہ رہ کر آرام طلبی آتی جارہی ہے۔ پنجرے میں بند پرندے کی مانند زندگی ہوتی جارہی ہے، الجھن وتناؤ سے ہر شخص دوچار ہے۔ مزید برآں ملک کی زرخرید میڈیا کی وہی فتنہ انگیزیاں؛ ہندومسلم کے نام کا جاپ، اس مصیبت وپریشانی کی گھڑی میں بھی اس نے مذہبی منافرت کا بیج بونا ترک نہ کیا اور ملک کے مسلمانوں کے تئیں لوگوں میں کچھ اس قدر نفرت پیدا کیا کہ اندھی تقلید، نافہمی اور ذہول عقل کے شکار بنتے جارہے اس معاشرے نے انہیں ستانا، پرشان کرنا شروع کردیا۔ پوری دنیا میں جب ہر کوئی انسانیت کو بچا رہا ہے صد حیف کہ اس وقت بھی اپنا یہ ملک مذہبی منافرت پھیلاکر مسلمانوں کو زدوکوب کرنے سے باز نہیں آرہا۔ ابھی کل، پرسوں ملک کی دارالحکومت اور مرکزی شہر دہلی میں ڈاکٹری چیک اپ کرانے اور کلین چٹ ملنے کے بعد بھی محبوب علی نامی ٢٢سالہ مسلم نوجوان کا پیٹ، پیٹ کر قتل کیا جانا شاید اس ملک کے مسلمانوں کی تقدیر بنتے جارہا ہے۔ کہ اس سے قبل اخلاق، پہلو خان اور تبریز انصاری جیسے مظلوموں کی آہ وفغاں نے عالم گیر پیمانے پہ ملک کی آبرو ریزی کیا کم کرائی تھی جو اس رنج والم کے وقت میں بھی ماب لنچنگ جیسے وحشیانہ کاموں پہ لگام نہ لگ سکی۔ اور مسلمانوں ہی نہیں اگر اسی طرح ملک ظلم وستم یونھیں عام رہا تو شاید "کورونا" نہیں تو "رونا" اس ملک کی قسمت نہ بن جائے، کیوں کہ مظلوموں کی آہ بڑی ہلاکت خیز ہوتی ہے۔</p>
<p>دل سے جو آہ نکلتی ہے اثر رکھتی ہے</p>
<p>پر نہیں قوت پرواز مگر رکھتی ہے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Rising Writer
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

غزل: نہیں تم ہو بھارت چلانے کے قابل

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ! اب کس دیوار پہ سر اپنا پٹکوں؟

سانس بھی لوگے تو غدار کہا جائے گا
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز