نظم: قوم بے حس ترے کردار پہ رونا آیا
<p>ازقلم: محمد کہف الوری مصباحینائب صدر: لمبنی پردیس، راشٹریہ علما کونسل، نیپالنگران اعلی: فروغ اردو زبان، تعلیمی شاخ، ڈڈوا گاؤں پالکا، وارڈ نمبر 2، ضلع بانکے نیپال</p>
<p>فضول باتیں کرو نہ ہم سے ہمارا بھیجا پکا ہوا ہےسوال بے جا کی سوزشوں سے دماغ میرا تپا ہوا ہےجہالتوں کی ہے مارا ماری علوم سے اب کسے ہے یاریجدھر بھی دیکھو گلی گلی میں فتن کا میلہ لگا ہوا ہےمخالفت کے شرارے دل میں موافقت کے ڈھکوسلے ہیںلباس رہبر میں آج رہزن سماج سیوک بنا ہوا ہےبہار تنقید کی جوانی پہ بوکھلوں نے ہے پھیرا پانیپڑھا تھا جن سے'الف' 'با' 'عم' انہیں کا ابا بنا ہوا ہےبڑا مہذب خلیق اعظم سخن چیں یوں کہ فدا ہو عالمزباں پہ اللہ چھری بغل میں کسے خبر یہ بکا ہوا ہےزبانی دعوائے اعتدالی لبوں پہ ان کے حسین گالیکسے بتائیں ہم ان کے نخرے گلے پہ چاقو دھرا ہوا ہےبتائے سب کو بڑا فسادی کسی کو حاسد کھلا عنادیصلاح دیتا ہے سب کو علمی جہل کا امرت پیا ہوا ہےزنانی زلفیں گھنیراسرمہ ولی کی صف میں کھڑا بے دھرمادھرم کو سنکٹ ہوا ہے جس سے وہی تو اگوا بنا ہوا ہےشرافتوں کے ہیں جبے قبے زباں پہ سیٹھوں کے لمبے خطبےشرارتوں کا وہ ہے مجسم شریف لیبل لگا ہوا ہےملی جو پیری جناب والا خزانوں کا کھل گیا ہے تالابنا کے چیلہ امیروں کو خود مرید ان کا بنا ہوا ہےموالی غنڈوں کا بھی ہے دادا مرید کم ہیں مریدہ زیادہکسی نے مانگا نہ منہ سے پانی مرا جو اس کا ڈسا ہوا ہےخلافت ان کی سراپا آفت سراپا ان کا سراپا زحمتفریب کو وہ کہے کرامت خرافتوں میں گھرا ہوا ہےببا مدرسوں کا ناظم الہڑ نظام گھٹیا پڑھائی گڑ بڑخبر نہیں ہے مدرسوں کی صدر مدرس بنا ہوا ہےحکیم ہے حکمتوں سے خالی دوائیں اس کی بڑی نرالیکھرل میں کوٹے وہ گھاس بھوساکہے یہ نسخہ جچا ہوا ہےہمہ کارہا کے حوصلے ہیں فقط دکھاوے کے چونچلے ہیںترقی ان کی ثری میں پہنچی بلند پرچم کیا ہوا ہےہر ایک شعبے میں ہے ملاوٹ اندھیر نگری ہے راج چوپٹہر ایک ٹیچر پھٹیچروں کے ستم کا دھندا بنا ہوا ہےبہت نا ہانکو تعلی ازہر کہانی تیری ہے سب کو ازبرذرا سا تاکو تم اپنے اندر گریباں تیرا پھٹا ہوا ہے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز