اشکِ توبہ

اشکِ توبہ سے ہر اک آنکھ کو دھویا جائےدامنِ دل کو نَدامَت سے بھِگویا جائے

چشمِ ہستی پہ نہ ہو کوئ حجابِ غفلتکرکے احساس ، ہر اک جُرم پہ رویا جائے

اِنقِلاب آئے طبیعت میں ہمیشہ کے لیےجوشِ رمضان کو فطرت میں سَمویا جائے

مسجدِ دل میں ہوں بیدار اذاں کے نغمےبندگی چھوڑ کے غفلت میں نہ سویا جائے

جس سے ہر سانس میں ہو یادِ خدا کی تسبیحدل کے دھاگے میں گُہر ایسا پِرویا جائے

تاکہ اعمال میں آئے نہ رِیا کی خشکیبحرِ اِخلاص میں ہستی کو ڈُبویا جائے

جس کے پھولوں میں تکبر کا کوئ رنگ نہ ہوبیج ایسا ، چَمَنِ فکر میں بویا جائے

اے فریدی ! چلو مَصروفِ عبادت ہوجائیںغفلتوں میں یوں ہی ، یہ وقت نہ کھویا جائے

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 60 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز