صداے بدر

یوم بدر 17 رمضان المبارک؛ اہل حق کے لیے امیدوں اور حوصلوں کا ایک عظیم نشاں

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان

ستم ہو لاکھ مگر خوف و یاس تھوڑی ہےبھروسہ رب پہ ہے ، دنیا سے آس تھوڑی ہے

ہم اہل حق کو ہے لاتقنطوا کا پروانہکہیں شکستہ دلی آس پاس تھوڑی ہے

ڈریں گے وہ ، جو فقط نام کے مسلماں ہیںجو سچے ہیں اُنھیں خوف و ہراس تھوڑی ہے

ہے مومنوں کے لیے تاجِ انتم الاعلونیہ قول رب ہے، گمان و قیاس تھوڑی ہے

ستم میں جوہرِ مومن فروغ پاتے ہیںلباسِ عیش ہمارا لباس تھوڑی ہے

نبی کے نام پہ مٹنے میں ہے بقا اپنیحیاتِ دہر ہماری اساس تھوڑی ہے

بڑی تپش ہے مگر پھر بھی روزہ داروں کویہ پیاس دل کی طراوٹ ہے پیاس تھوڑی ہے

پھر آج آیا ہے رمضاں میں بدر کا منظرفریدی حق کی جماعت اداس تھوڑی ہے

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 52 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز