نظم: حافظِ قرآں

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان

اسلام کے خورشیدِ مُبیں ، حافظِ قرآںاعزازِ فلک ، شانِ زمیں حافظِ قرآں

سینےمیں ہےقرآن کی دولت کا خزانہہیں رب کی امانت کےامیں حافظ قرآں

انکے لیے دارین میں ہے تاجِ کرامتہیں قصرِ فضیلت کے مکیں حافظ قرآں

قرآں کا جمال ایسا ہے کردار کے اندرہیں سارے حسینوں سے حسیں حافظ قرآں

محشر میں عطاہوگا انھیں اذنِ شفاعتامت کے مددگار و معیں ، حافظ قرآں

آج انکی بڑائ ، کوئ سمجھے کہ نہ سمجھےکل ہونگے یہی، تخت نشیں حافظ قرآں

یکتاے زمن ، انکے کمالوں کا چمن ہےرکھتے ہیں گُلِ صدق ویقیں حافظ قرآں

معمولی غذا ، ٹوٹی چٹائ پہ گذارہپھربھی نہ ہوئے"چِیں بہ جبیں" حافظ قرآں

تب جا کے کہیں "لقمۂ تر" انکو ملا ہےیہ کھا کے بنے "نانِ جَوِیں" حافظ قرآں

قرآن کا یہ حفظ ،، کرامت سے نہیں کمخم آپ کے در پر ہے جبیں ، حافظ قرآں

ہرحال میں جینے کا ہنر آتا ہے ان کومایوس کبھی ہوتے نہیں ، حافظ قرآں

اسلام کی خدمت میں، اٹل انکے ارادےرکھتے ہیں عجب "عزمِ متیں" حافظِ قرآں

بیمارکو ملتی ہے شفا ان کی دعا سےہیں باعثِ تسکینِ حزیں ، حافظِ قرآں

ہم سب پہ یقینًا بڑا احسان ہے ان کاہیں رہبر حق ،محسنِ دیں حافظ قرآں

اللہ کی رحمت کے اترتے ہیں خزانےہوتے ہیں جہاں جلوہ نشیں حافظ قرآں

خدماتِ مدارس پہ فدا ہیں دل مومنصدآفریں ، بنتے ہیں یہیں حافظِ قرآں

اُس شخص سےاللہ بھی ہوجاتا ہے ناراضجس سے ہوے ناراض کہیں، حافظ قرآں

تاحشر، وجود ان کا چمکتا ہی رہے گاہیں خاتَمِ ملت کےنگیں، حافظ قرآں

سَر انکی عقیدت میں جھکا، توبھی فریدیلے جائیں گے فردوسِ بریں حافظ قرآں

نانِ جَوِیں: جوکی روٹی، مجازا روکھی سوکھی

چِیں بَجَبِیں: ماتھے پرشکن پڑنا، شکوہ شکایت

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 52 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز