یاد فتح مکہ

20 رمضان المبارک یومِ فتح مبین

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، مسقط عمان

ملت کے ماتھے کا سہرا ، فتحِ مکہاہلِ حق کا عزت نامہ ، فتحِ مکّہ

آؤ ہم سب، اُسکو جانیں، اسکوسمجھیںاپنا ورثہ ، اپنا شجرہ ، فتح مکہ

"اِنّا فَتَحْنَا" کہکر رب نے بخشا یہ دنمولیٰ کی نُصرت کا جلوہ ، فَتْحِ مکہ

مایوسی میں امیدوں کا تاباں چاندبیداری کا زندہ نغمہ ، فتحِ مکہ

فاتح بن کر،مومن لوٹےشہرِحق میںہجرت کا لافانی بدلہ فتح مکہ

بُت ٹوٹےاورتکبیروں کے نعرے گونجےتجدیدِ اَقدارِ کعبہ ، فتحِ مکہ

کیا راحت تھی کیا خوشیاں تھیں اہلِ حق میںسَدِّ باطل ، حق کا اِجْرَا ، فتح مکہ

پھیلی جس سے،دینِ حق کی، خوشبو ہرسوعظمت کا آفاقی تحفہ ، فَتْحِ مَکّہ

رَبطِ جماعت،حُسنِ قیادت، دونوں لازمآقا کی حکمت کا ثَمرہ فتح مکہ

عفو وکرم نے،کانٹوں کوبھی، گُل کرڈالاحق کی وسعت کا اک رَستہ ، فتح مکہ

یادیں اُسکی، جوش و ہمت اب محشر تکلَوحِ جہاں پر نقشِ تازہ ، فتحِ مکہ

اِس کے پیچھے لاکھوں صدمے، صدہا پَھندےتب لائی ہے اوج و غلبہ، فتح مکہ

صبر وتوکُّل، پَامَردی اور بیباکیمومن کی رفعت کا خاکہ فتح مکہ

اپنی نسلوں کو بتلائیں اُس کی باتیںتعمیرِ جرأت کا قِصّہ فتح مکہ

جیسے دل کا رشتہ تن سے، اور جیون سےرکھتی ہے ہم سے وہ رِشتہ فتح مکہ

کوئ پوچھے، غلبےکا دن ؟ شوکت کا دن ؟کہہ دے فریدی ! فتحِ مکہ ، فتحِ مکہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز