Hamari Aawaz

"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟

مضامین و مقالات ← زبان و ادب
📅 03-11-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

"ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟

اردو میں دو چشمی ھ کا استعمال مرکب حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں ھ کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .

لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں ھ ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔

کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی ھ اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی ھ نہیں آتی، جبکہ ‘‘ ہ ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔ذیل میں دوچشمی ھ اور ہ کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:

"ھ" 👈 بھ: ننھے منے بچے سب کے من کو بھاتے ہیں۔"ہ"👈 بہ: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ بہاتے ہیں۔

"ھ"👈 پھ: بچے نے کاپی کا صفحہ پھاڑ دیا۔"ہ"👈 پہ : پہاڑ پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔

"ھ"👈 تھ : میرا ایک دوست تھائی لینڈ میں رہتا ہے۔"ہ"👈 تہ: ابھی تک صرف ایک تِہائی کام ہوا ہے۔"ھ"👈 ٹھ : ان دونوں کی آپس میں ٹھنی ہوئی ہے۔"ہ"👈 ٹہ: درخت کی ٹہنی پر چڑیا چہچہا رہی ہے۔

"ھ"👈 جھ: آج فضا بوجھل سی ہے۔"ہ"👈 جہ : ابوجہل اسلام کا سخت دشمن تھا۔

"ھ"👈 چھ: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا چَھرّا نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر چُھرا پھیر دو۔"ہ"👈 چہ: اس کا چہرہ خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

"ھ"👈 دھ: یار میرا دھندہ خراب مت کرو۔"ہ"👈 دہ: وہ اس کا نجات دہندہ بن کر آیا۔

نوٹ:- ڈ کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور ر کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔

"ھ"👈 ڑھ: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی باڑھ لگی ہوئی ہے۔"ہ"👈 ڑہ: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا باڑہ ہے۔

"ھ"👈 کھ: میرا قلم کھو گیا ہے۔"ہ"👈 کہ: ہاں اب کہو! کیا کہنا چاہ رہے تھے۔

"ھ"👈 گھ: جنگلات میں گھنے درخت ہوتے ہیں۔"ہ"👈 گہ: اس نے اپنی شادی پر گہنے اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمّید ہے اس سے آپ مستفید ہوں گے۔

(اردوقواعدواملاء)

بشکریہ: جی پی جی سی شعبہ اردو مردان

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3000 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں مدارسِ اسلامیہ و علمائے کرام کا ناقابلِ فراموش کردار

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

اردوناول نگاری: آغاز و ارتقاء

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز