تازہ ترین

رخصت اے رمضاں

ماہ وار مضامین و مقالات ← رمضان المبارک
📅 02-05-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

اے کرم کے آسماں تیرے ستاروں کو سلامرخصت اے رمضاں ترے پاکیزہ جلوؤں کو سلام

چشمِ حسرت، رو رہی ہے تجھ کو جاتا دیکھ کربے بہا دن اور تری انمول راتوں کو سلام

اے بہار باغ جنت ، ماہِ رمضاں الوداعتیری خوشبو دار صُبحوں اور شاموں کو سلام

رب سے بندوں کا ہوا جن میں خصوصی رابطہوصل کے ایسے عظیم الشان لمحوں کو سلام

ایسی بارش جس سے عاصی کی خطائیں دُھل گئیںاُن برسنے والی پیاری پیاری بوندوں کو سلام

قلب و لب ، ذکر و درود و نعت و قرآں میں مگنجنّتی ماحول اور فردوسی نغموں کو سلام

دل میں سوز و درد اور آنکھوں میں اشکوں کا ہجومتوبہ کرنے والی آہوں اور دعاؤں کو سلام

اے مہِ رمضاں تجھے کیسے کہوں میں الوداعاے سخی ! تیری کریمانہ عطاؤں کو سلام

جانے سے پہلے ، ترے آنے کی لب پر ہے دعااے مرے مہماں، تری صحبت کے لمحوں کو سلام

بڑھ گیا ہے دل کے اندر طاعتوں کا ذوق و شوقخیر پر تیار کرنے والی گھڑیوں کو سلام

وہ چمک ، جس سے فریدی ! جان و دل روشن ہوئےمہربانی اور کرم کے اُن اجالوں کو سلام

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1442 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شکریہ رمضان تیرا الوداع اب الوداع

الوداع اے ماہ فرقاں الوداع

رمضان جا رہا ہے

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 54 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 48 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 46 ویوز