غزل: ضرور نکلے گا مشرق سے پھر نیا سورج

خیال آرائی: اسانغنی مشتاق رفیقیؔ

مجھے یقین دلاتا ہے ڈوبتا سورجضرور نکلے گا مشرق سے پھر نیا سورج

یہ ساری برف پگھل جائےگی تعصب کیکچھ ایسی دھوپ لئے آئے گا مرا سورج

اندھیرے والو! نہیں خیر اب اندھیروں کیزمیں اُجالنے نکلے گا دیکھنا سورج

تم ہی کو بڑھ کے اُجالے تراشنے ہوں گےکبھی کسی کے لئے ہے کہیں رُکا سورج

نظر ملانے کی جرات یہاں کسی کو نہیںچمک رہا ہے عجب شان سے مرا سورج

تم اپنے جھگڑوں میں بے کار اُس کو کھینچتے ہوہے ذات پات سے مذہب سے ماوارا سورج

نظر میں اُس کی بڑا ہے ، نہ کوئی چھوٹا ہےاُجالے سب کو برابر ہے بانٹتا سورج

خدا کی شان کا مظہر ہے روشنی اُس کیوگر نہ کیا ہے یہ انگاروں سے بھرا سورج

سفر کھٹن ہی سہی بات اتنی یاد رہےاندھیری راہ میں ماں باپ کی دعا سورج

رفیقیؔ ظلم کی تاریکیاں مٹانے کوضرور نکلے گا پھر سے کوئی نیا سورج

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز