Hamari Aawaz

اسلاف جیسی فکر و بصیرت نہیں رہی

شعر و شاعری ← نظم
📅 09-05-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

مہر و وفا، خلوص، عقیدت نہیں رہیافسوس آج ہم میں شرافت نہیں رہی

بھائی کا خون بھائی ہی اب چوسنے لگایعنی ہمارے بیچ اخّوت نہیں رہی

اخلاق کیا ہے، اس سے نہیں ہم کو کچھ غَرضاب پہلے جیسی ہم میں مروّت نہیں رہی

انسانیت کا اب تو جنازہ نکل چکاانسان کی جہان میں قیمت نہیں رہی

ہر گھر میں اختلاف، ہر اک جا ہے انتشارافسوس اپنی قوم میں وحدت نہیں رہی

دستار اپنے سر پہ فضلیت کی ہے ضرورلیکن حقیقی ہم میں فضیلت نہیں رہی

مالِ حرام، جھوٹ، دغا عام جب ہوااپنی کمائی میں کوئی برکت نہیں رہی

یہ بھی ہے اک نشانی قیامت کی، ہم میں آجاسلاف جیسی فکر و بصیرت نہیں رہی

ہر فرد قوم کا ہے ملازم بنا ہواکیوں ہم میں آج شانِ تجارت نہیں رہی

کیوں پوچھے حال چال، خبر خیریت کوئیاشرف کی جب کسی کو ضرورت نہیں رہی

محمد اشرف رضا قادریمدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3484 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نظم: اپنا بھارت ہے یہ

کب اخوت کے گلشن کھلیں گے

خدا کی مہربانی

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز