Hamari Aawaz

دوستوں پر مستقبل کا انحصار ہوتا ہے

مضامین و مقالات ← اصلاح معاشرہ
📅 29-05-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>تحریر: حسین قُریشی، بلڈانہ مہاراشٹرا</p>
<p>دوست بنانے کا عمل بچپن سے ہوتا ہیں۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہیں۔ یاد کیجئے جب ہم اسکول میں پڑھتے تھے۔ جماعتوں میں بچوں کے مختلف گروپ ہوا کرتے تھے۔ ایک ہوشیار طالب علموں کا ، ایک کم ذہین طالب علموں اور ایک شریر طالب علموں ۔۔۔۔۔۔ اپنے ذہن پر ذرا زور ڈالیے اور سوچے کہ آپ ان میں سے کس گروپ میں شامل تھے۔ یاد آنے پر پتہ چلے گا ہم جو بھی گروپ سے منسلک تھے۔ اس گروپ کے تقریباً ساتھیوں کا انجام یکساں ہوا۔ اگر ہم پڑھنے میں پیچھے تھے۔ تو ہمارا دوست بھی پڑھنے میں پیچھے رہنے والا ہی تھا۔ اگر ہم اس وقت ذہین طالب علم سے دوستی کرتے تو آج انجام کچھ اورہوسکتا تھا۔ یہ ایک مثال زندگی کے ہر شعبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس لئے دوست ایسے منتخب کریں۔ جو وسیع الذہن ہو۔ جو مثبت سوچ وفکر کے مالک ہو۔ جو باکردار بااخلاق اور سمجھ بوجھ رکھنے والے ہو۔ جوتم سے بڑی منزل کے مسافر ہیں۔ جو تمہیں دیکھ کر تمہارے احساس و جذبات کا پتہ لگائے۔ جو سچا اور اچھا انسان ہو۔ جو امدادی خدمات انجام دیتا ہو۔ جو بے غرض ہو۔ سچے ، پکے اور بہترین دوست کی نمایاں خصوصیات یہ بھی ہیں کہ وہ راز کو راز رکھتے ہیں۔ آپ کے ساتھ صد فیصد دیانت داری سے چلتے ہیں اور بوقت ضرورت آپ کی جگہ خود کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ بہترین دوست غم بانٹتے ہیں۔ آپ کے پسندیدہ ترین کھانوں اور مشغلات سے آگاہ ہوتے ہیں اور کوئی مشکل پڑنے پر فوری مدد کیلئے پہنچتے ہیں۔ چاہے اسے دن کے وقت آنا پڑے یا رات کے وقت۔ اچھے دوست آپ کے گھر والوں اور خصوصاً والدین کے ساتھ نہایت ادب و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور کبھی ایسی بات نہیں کرتے جس سے آپ کو کسی کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑے۔ یہ چند باتیں ماہرین کے تجربات سے اخذ کی گئی ہیں۔ اس نے اس بات کی بھی تحقیق کی کہ ہر شخص کے اوسطاً چار اچھے دوست ہوتے ہیں۔ جن سےوہ تمام تر زار و نیاز کی گفتگو کرتے ہیں۔ہم خود یہ تمام اوصاف اپنے اندر پیدا کریں۔ کسی دوسروں میں تلاش کرتے نہ رہے۔ جب ہم بہترین دوست کی صلاحیت و قابلیت اپنے اندر پیدا کرلے گے تب آپ کو ایسے افراد ملنے لگے گے۔ جو آپ کی زندگی میں بے انتہا خوشیوں اور کامیابیوں کا چشمہ لے کر آئے گے۔ ہمارے دوستوں پر ہماری زندگی کے شعبوں کی ترقی منحصر ہوتی ہیں۔ زندگی کی خوشیاں منحصر ہوتی ہیں۔ اسی بات کو ایک بین الاقوامی موٹیویشنل اسپیکر نے کیا ہی خوب انداز میں کہا ہے کہShow Me Your Friends, I will Tell You,Your Future.مطلب ہمارا مستقبل ہمارے دوستوں کے برتاؤ ، کردار ، اخلاق اور سوچ و فکر پر انحصار کرتا ہیں۔ کیوںکہ ہم کافی وقت دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ہمارے ہر فیصلے میں دوستوں کی رائے یا مشورے شامل ہوتے ہیں۔ اس لئے سچے ، اچھے اور بہترین دوستوں کا انتخاب کریں۔ خود بھی بہترین دوست نبے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2723 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی: اسباب و علاج

مسلمان، مسلمانوں سے دور کیوں؟ایک لمحۂ فکریہ!

اہلِ علم میں حسد کی زیادتی: ایک فکری، روحانی و اصلاحی تجزیہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز