کیا شـادی سے پہلے ہـونے والـی بیـوی کـو دیکھنـا جـائز ہـے؟

تحریر: خبیب القادری مدناپوری، بریلی شریف یوپی بھارت

شریعت اسلامیہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مرد کسی بھی ایسی عورت سے شادی کرسکتا ہے جو نہ اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو اور نہ کسی وقتی عارض کی وجہ سے حرام ہو؛؟ قـــــــرآن مجـید میـں اللــہ تعـــالٰی نے اس کا ذکر فرمایا ہے "فانکحوا ماطاب لکم من النساء (سورۃ النساء آیت 3)"تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آجائے اس سے نکاح کر لو"

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا نکاح سے پہلے ہونے والے بیوی کو دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟اس کا جواب یہ ہے نکاح سے پہلے مرد کا عورت کو دیکھنا جائز ہےاحادیث کریمہ میں نہایت صراحت کے ساتھ اس کا ذکر ملتا ہے چنانچہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے(1) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا خطب أحدکم المرأۃ فان استطاع ان ینظرالی مایدعوہ الی نکاحھا فلیفعل قال فخطبت جاریۃ فکنت اتخبالھاحتی رأیت منھا مادعانی الی نکاحھا وتزوجھا فتزوجتھا (سنن ابی داؤد حدیث 2082)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو پیغام نکاح دے تو اگر ممکن ہو اسکو ایک نظر دیکھ لے اس کے بعد نکاح کرے حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے ایک لڑکی کو نکاح کا پیغام دیا اور میں نے اس کو چھپ کر ایک نظردیکھ لیا یہاں تک کہ میں نے اس میں وہ چیز پائی جو نکاح کا سبب بنی پھر میں نے اس سے نکاح کر لیا "بلکہ اس مضمون کی اور بھی احادیث ہیں جن میں نکاح سے قبل عورت کو دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے سب کے حوالے ملاحظہ فرمائیںجامع ترمذی حدیث 1087سنن نسائی حدیث 3235سنن ابن ماجہ حدیث 1866صحیح مسلم حدیث 1424 سنن نسائی حدیث 3234سنن ابن ماجہ حدیث 1865صحیح ابن حبان حدیث 4043المستدرک للحاکم حدیث 2697سنن ابن ماجہ حدیث 1864صحیح ابن حبان حدیث 4042مسند احمد بن حنبل حدیث 24000المعجم الاوسط حدیث 911مسند احمد بن حنبل 24001شرح صحیح البخاری لابن بطال جلد 7 صفحہ 237

نوٹ ان مزکورہ کتابوں کے پیش کردہ حوالہ جات میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کے چہرے کی طرف دیکھنا جائز ہے

جمہور علماء کے نزدیک قبل از نکاح مخطوبہ عورت کو دیکھنا چاہئے حوالہ جات ملاحظہ فرمائیںشرح صحیح البخاری لابن بطال جلد 7 صفحہ 236المنھاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج جلد 9 صفحہ 210الشرح الکبیر لابن قدامۃ جلد 20 صفحہ 28البحر الرائق شرح کنز الدقائق جلد 3 صفحہ 144حجۃ اللہ البالغۃ جلد 2 صفحہ 192خـــــــــلاصــــــــہ کـلام ایک نظــــــــــر میــںشریعت اسلامیہ کا قبل از نکاح مخطوبہ عورت کی طرف دیکھنے کو جائز قرار دینے کا مقصد یہ ہے کہ پیغام نکاح دینے والے مرد کے دل میں الفت و محبت کے جذبات پیدا ہوں اور وہ اس عورت کو اپنی پسند اور رضا سے اپنائے تاکہ بعد میں ناپسند یدگی کی وجہ سے ندامت و شرمندگی کا سامنا نہ ہولیکن مغربی تہذیب تو اس بات کی اجازت دے رہی ہے کہ مرد عورت کو نکاح سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ ایک عرصہ تک وقت بھی گزارنا چاہیے باہم پیار و محبت کے تعلقات رکھنا چاہیے تاکہ اچھی طرح ایک دوسرے کی طبیعت اور مزاج کا علم ہوجائے مگر اسلام اس طرح کے تعلقات کو بے حیائی اور کبیرہ گناہ قرار دیتا ہےلب لبابمذکورہ احادیث و اقوال کی روشنی میں یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہشادی سے پہلے ہونے والی بیوی کو ایک نظر دیکھنا مستحب بلکہ سنت بھی ہےاور اس میں ڈھیروں فائدے بھی ہیںحوالہ جات کے مطابق تفصیل پڑھیں آپ پر ظاہر ہو جائے گا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر