سرکار ﷺ کہیں آؤ

سب مل کر آج عاشقوں خوشیاں منائیں آؤسرکارﷺ کی آمد پر هم بھی جھوم جائیں آؤ

برسیں گی رحمتوں کی اب تو گھٹائیں هر سودو بوند تو ملیں گی هم جھولی پھیلائیں آؤ

جس نے بھی میرے آقا ﷺ کو هے جب بھی پکاراسب کی صدائیں سنتے هیں هم بھی پکاریں آؤ

یہ عیدوں کی بھی عید ہے جشن ولادت کیسب مل کر ہم بھی عید کی خوشیاں منائیں آؤ

ہم تو گناہوں میں ہی ڈوبے ہوئے ہیں ہر پلاے کاش بارہویں کی شب وہ دھل جائیں آؤ

هر پھول اور هر پتھر ان پر فدا هے جان سےهم بھی تو اپنے آقا ﷺ پر قربان جائیں آؤ

یه گلشن میں آمنه ؓ کے هے کیسی بهار آئیهر ذره کھل اٹھا هے هم بھی کھلکھلائیں آؤ

سڑکوں گلی کوچوں میں بس گھوم گھوم کرسرکارﷺ کی آمد پر هم نعتیں سنائیں آؤ

جن کے کرم سے لاکھوں ہی بگڑے سنور گئے ہیںان کے کرم سے ہم بھی تو اب فیض پائیں آؤ

ہر چهرے پر ہیں خوشیوں کے آثار نمایاںہر ذره که رہا ہے یوں خوشیاں منائیں آؤ

ہے عرش پر بھی دھوم تو هے فرش پر بھی دھومعشق نبی ﷺ میں آج هم سب ڈوب جائیں آؤ

بس آرزو هے اتنی سی یوسف کی ارے یاروںروضے پر جب وه پہنچے تو سرکارﷺ کہیں آؤ

ازقلم: یوسف میاں برکاتی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز