Hamari Aawaz
• جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج • شہید ہوتی مسجدیں !!

نور محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

ماہ وار مضامین و مقالات ← ربیع الاول
📅 18-09-2024 👁 51 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>بسم اللہ الرحمن الرحیمبحمدہ و نصلی علی رسولہ الامی الکریم۔اما بعد۔قال اللہ تعالٰی فی القرآن المجید۔کْن فیکون و قال النبی صلی اللہ علیہ و سلم، الاول ما خلق اللہ نوری و کل الخلائق من نوری و انا من نور اللہ</p>
<p>در جملہ جہاں دیدم فیضان محمد رادیدم بہر ذرہ سرمان محمد رادر کسوت ہر زاہد در طاعت ہر عابددیدم ہمہ یکسر شان محمد را (ﷺ)</p>
<p>وجود محمدی کے تین مرحلے۔ ۱,مرحلۂ اولی۔خلقت نور محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم۔(یعنی حقیقت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم )جس میں اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے نورکو عالم عدم سے عالم وجود میں منتقل فرمایا۔ ۲,مرحلۂ ثانیہ۔نور محمدی صلی اللہ علیہ و سلم۔(یعنی ظہور نورانیت محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ) سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے وجود مسعود کے ظہور کا دوسرا مرحلہ نور محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کی تخلیق کے بعد،اور اسکے ظہور بشری سے پہلے کے دورپرمشتمل ہے، اس مرحلہ میں نور محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم پشت درپشت پاکیزہ صلبوں اور پاکیزہ رحموں میں منتقل ہو تا رہا۔تاآنکہ حضرت عبداللہ کی پیشانی میں چمکتا ہوا سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی گود میں اترآیا۔ ۳,مرحلۂ ثالثہ۔ولادت محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم (ظہور بشریت )ولادت سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم جوائمہ متقدمین و متاخرین کی اکثریت کی رائے کے مطابق ۱۲ربیع اول کادن ہے۔جب اللہ تعالٰی نے ظہور قدسی کی برکتوں سے عالم انسانیت پر اپنی رحمت کاملہ کا نزول فرمایا، اور شہر مکہ کی فضاء وں کورشک فردوس بنا دیا۔ کون شہر مکہ میں صبح صبح آیا ہے جن کے نور سے عالم سارا جگمگا یا ہے۔ امرکن کا نقش اول یا مظہر اول، نور محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم۔ سیدعالم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تمام موجودات کائنات کی اصل ہیں۔اس کا ثبوت قرآن مقدسہ کی اس آیت کریمہ سے ملتا ہے۔انماامرہ اذاارادشیأان یقول لہ کن فیکون۔اس کاکام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہوجا وہ فورا ہوجاتی ہے۔کنزالایمانسورہ یٰس آیت ۸۲,رب تعالٰی ہرشے کو امر کْن سےخلعت وجود عطا فرماتا ہے۔اور کائنات کا پہلا امر کْن وجود مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت میں وقوع پذیر ہو ا۔۔کْن سے پہلے جو کچھ تھا، وہ باطن ہے، اور اس کے بعد جو ہوا وہ ظاہر ہے، لہذا امر کْن باطن اور ظاہر کے درمیان ظہور کا واسطہ ہے۔کیونکہ فیکون میں جوکچھ ظاہر ہوا، وہ کن کے ذریعے سے وجود پذیر ہو ا۔۔ظہور نور محمدی صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے پرتو سے عالمین کی تشکیل نورمحمدی صلی اللہ علیہ و سلم کے ظہور کے تین مراحل ہیں ۱۔حقیقت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم۔۲۔نورانیت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم۔۳۔بشریت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم۔نور محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کے ظہور اول یعنی حقیقت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم سے عالم آخرت کو۔ظہور ثانی یعنی نورانیت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم سے عالم ارواح کو۔اور ظہور ثالث، یعنی بشریت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم سے عالم اجسام کو وجود عطا ہوا۔حقیقت ومظہریت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کے پہلے پرتو کا جہاں جہاں سایہ پڑا وہ حصہ جنت بن گیا، اور جوحصہ اس سے محروم رہا، وہ دوزخ بن گیا۔گویا کہ جنت مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کاسایہ ہے۔توپھر اس کا سایہ کیسے زمین پر نظر آئے، بھلاسائے کے اندر سایہ ہوتاہے!۔یہ تھے نزول کے تین مرحلے۔اب شب معراج میں عروج کے تین مرحلے انشاءاللہ العزیز ملاحظہ فرمائینگے۔فرش والے تیری شوکت کا علو کیا جانے *خسرواعرش پر اڑ تاہے پھریراتیرا۔روایت میں آیا ہے کہ جب ولادت پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم ہوئ، تو شیطانبہت چینکھیں مارتا رہا،بہت ٹینشن میں تھا، آج سارا ٹینشن شاگردوں کے دماغ میں اْتاردیاہے۔کہ جب جب ولادت پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم یعنی ۱۲ربیع اول شریف آئے، توتم بھی چینکھیں مارتے رہوگے چلاتےرہوگے۔ہم نے تو ایک بار ماراہے۔اور تم لوگ جبتک زندہ رہوگے چینکھیں مارتے رہوگے اور چلاتےرہوگے۔ہم نے سارا ٹینشن تم سب کو وراثت میں دیدیاہے۔اورایسافریبی وکفری دلدل میں دھسادیا ہے۔کہ مرتےدم تک نکل نہیں پأوگے!میں نے ایک خطا کی تھی کہ حضرت آدم علیہ السلام کوسجدہ نہیں کیا تھا۔اور راندے بارگاہ ہوا،اور تم سب کو ایساجال میں پھنسا یاہوں۔جتنی خوشیاں منأوں کم ہے۔میں ہی ہوں کہ اسلام میں بہترباطل فرقے بناکرجہنم لے جأونگا،بہتر میں کچھ ہی رہ گئے، قریب قریب کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس ایک پر بھی نظر ہے،مگر منھم المخلصین ،یہ نبی کے دیوانے ہیں ۔میں ہی ہوں کہ نبی کے علم غیب پر اعتراض کرواتاہوںمیں ہی ہوں کہ نبی کے حاضر وناظرپراعتراض کر واتاہوں۔میں ہی ہوں کہ حیات النبی صلی اللہ علیہ و سلم کاتم کومنکربنایا۔میں ہی ہوں کہ نبی کاعلم گھٹاکراپناعلم شاگردوں سے بڑھوالیا۔تم سب میرے چہیتے پیرو ہومجھے اپنا مشن جاری رکھنے کیلئے تم سے زیادہ گھٹیا لوگ کہاں ملینگے، تم میرے ہو،ہم تمہارے ہیں۔اور سنو۔جس دن میں جنت سے نکالاگیاتھا تومیں نے قسم کھائی تھی۔فبعزتک لاغوینھم اجمعین الا عبادک منھم المخلصین۔و صلی اللہ تعالٰی علی النبی الامی الکریم صلی اللہ علیہ و سلم __</p>
<p>ازقلم : محمد تیسیرالدین تحسین رضا قادری رفاعیبانی رضا اسلامک مشن گنگا گھاٹ اناؤ9838099786</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 38456 قارئین📊 8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایمان کی حقیقت ذکر مصطفیٰ اور میلاد مصطفیٰﷺ ہے

جلوسِ میلاد النبیﷺ کے ادب و احترام کو سمجھنا اور سمجھانا وقت کی اہم ضرورت

ولادت مصطفیٰﷺ اور کفر کے ایوانوں میں زلزلے

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 187 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 154 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 144 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 138 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 134 ویوز