Hamari Aawaz

حضور غوث اعظم کے نو(9)فرامین

اولیا و صوفیا ← حضور غوث اعظم
📅 11-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>(1)ایک سُنِّی ہی اہل حق ہیں،یہی لوگ اہلِ سنَّت ہیں، یہ وہ ہیں جن کےتمام اقوال اور افعال شریعت کےمطابق ہیں(سر الاسرار ص140)(کسی کےنظریات اہلِ سُنَّت والے نہ ہوں تو وہ سُنِِّی نہیں چاہےلاکھ اپنےآپ کوقادری سنی کہتاپھرے)(2)قرآن و سنت پہ عمل کرو، شریعت(فرض واجب سنت مستحب) پہ عمل کرو اخلاص کے ساتھ،اسی طرح کرتےرہو یہاں تک کہ اللّٰه تمہیں فھم و فراست ولایت و قرب دےدیگا ان شاءاللّٰه عَزَّوَجَلَّ(الفتح الربانی ص102)(3)دل کی زندگی علم ہےاسے ذخیرہ کر لے،دل کی موت جہالت ہےاس سےدامن بچائے رکھ۔(سرالاسرار ص102)(4)شریعت پر پابندی سےعمل کر اور کما کر کھا،تجھے اللّٰه سے شرم نہیں آتی کہ(بلااجازتِ شرع)مانگ کرکھاتے ہو،بھیک مانگتےہو(اسےفقیری کہتے ہو،یہ فقیری نہیں گناہ ہے)ہاں تو نےتوکل کیا اوربن مانگےتجھے ملا تو کھانےمیں حرج نہیں۔(جلاء الخاطرص64)(5)علم(مستند ذرائع سے)حاصل کر پھر اس پر عمل کر پھر دوسروں تک علم پھیلا، اور وعظ کر۔(الفتح الربانی ص109)(6)دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو یہاں نہیں بوئے گا وہاں آخرت میں کچھ حاصل نہیں کر پائے گا۔(سرالاسرار ص125)(7)اللہ تعالٰی کے ولی کو ہر حال میں حضور صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم کی پیروی کرنا ہوتی ہے۔(سر الاسرار ص98)(8)رویا کرو(خوفِ خدا میں ، عشقِ خدا میں، شرمِ نبی میں و عشقِ رسول میں، اللہ و رسول کی یاد میں اور اپنے گناہوں پر رویا کرو)قبل اس کے کہ تم پر رویا جائے۔(الفتح الربانی ص105)(9)شریعت ایک درخت ہے طریقت اسکی ٹہنیاں ہیں(شریعت کا حصہ ہیں کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر انکا وجود ممکن نہیں) اور معرفت اسکے پتے ہیں(شریعت کا حصہ ہیں کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر انکا وجود ممکن نہیں) اور حقیقت اسکا پَھل ہے(شریعت کا حصہ ہے کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر پھل کا وجود ممکن نہیں)۔(سرالاسرار ص87)اللّٰه عَزَّ وَجَلَّپیارےمحبوبﷺوانبیاۓِکرام و صحابہ کرام کےصدقےمیںمیری اورجملہ مومنین ومومنات کی مغفرت فرمائے(آمین)</p>
<p>طالبِ دعاگدائےِ غوث و خواجہ و رضاعبد الوحید قادریشاہ پور بلگام کرناٹک</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3532 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد  و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا

منقبت: ہیں محبوبِ رب العلا غوث پاک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز