Hamari Aawaz

منقبت: ہیں محبوبِ رب العلا غوث پاک

اولیا و صوفیا ← حضور غوث اعظم
📅 17-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

(منقبت)درشان پیر پیراں، میر میراں، شاہ جیلاں، غوث صمدانی، قطب ربانی، پیر لاثانی، شہباز لا مکانی، قندیل نورانی، محبوبِ سبحانی حضور سیدنا شیخ سید شاہ محی الدین عبد القادر جیلانی بڑے پیر دستگیر غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔

رب کے محبوب کا لاڈلا غوث پاکبالیقیں پرتوِ مصطفیٰ غوث پاک

جیسے نبیوں میں رتبہ ہے سرکار کارکھتےولیوں میں وہ مرتبہ غوث پاک

جو بھی ان کا ہوا وہ خدا کا ہواکہ ہیں محبوبِ رب العلا غوث پاک

غوث ثقلین، ولیوں کے سردار ہیںراہِ الفت کے ہیں رہنما غوث پاک

سچ کہا، ماں کا وعدہ نہ توڑا کبھیپیکرِ صدق ، شانِ وفا غوث پاک

دستِ اقدس پہ تائب ہوئے راہزنہو گئے عاملِ نقشِ پا غوث پاک

نقشِ پا پاکے کتنے ولی ہو گئےپا گئے اور قربِ خدا غوث پاک

پیر یوں تو بہت ہیں مگر آپ ساپیر پیراں نہیں دوسرا غوث پاک

جس کو دامن ملا آپکا، پھر کہاں؟وہ رکھے غیر سے واسطہ غوث پاک

ہے عشا کا وضو، اور فجر کی نمازکر رہے ہیں مسلسل ادا غوث پاک

ایسے چالیس برس تک ادا کی نماززاہد و متقیٰ پارسا غوث پاک

جلوۂ شانِ قدرت ہیں قادر بھی ہیںعبد قادر ہیں قدرت نما غوث پاک

ربّ تلک پہونچنے کا پتہ مل گیامل گیا آپ کا سلسلہ غوث پاک

ہوگا راضی خدا نہ رسولِ خداہوگئے آپ جس سے خفا غوث پاک

بارگاہِ خدا میں پہونچنے کا ہے"بابِ سر ،،آپ کا راستہ غوث پاک

تیری نسبت کا پٹہ گلے میں رہےحشرتک، ہے یہی التجا غوث پاک

کوئی میداں ہوپیچھےہٹوں نہ کبھیوہ ملے ہمت و حوصلہ غوث پاک

فیض و برکت کاطالب ہےعاصی امیرؔصدقہٴ پنجتن ہو عطا غوث پاک

طالب فیض: عاصی محمد امیر حسن امجدی رضوی، خادم الافتا و التدریس: الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی۱۳/ ربیع الثانی ۱۴۴۶ھ، جمعرات۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2821 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد  و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا

تعلیماتِ غوثیت مآب کی اہمیت و افادیت کو سمجھنا اور سمجھانا وقت کی اہم ضرورت

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز