Hamari Aawaz

پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیه کی ادائیں (دوسری قسط)

اولیا و صوفیا ← حضور غوث اعظم
📅 12-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>اللّٰه عَزَّوَجَلَّ نے پیرِ لاثانی، شہبازِ لامکانی، غوثِ صَمَدانی، قطبِ ربّانی، شیخ عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کو حُسنِ اخلاق سے نوازا تھا۔٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه ذکر و فکر میں مشغول رہتے۔٭مخلوقِ خدا کی خیر خواہی کرتے، مہربان، شفیق اور مہمان نواز تھے۔٭بَہجَۃُ الْاَسْرَار میں ہے: آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه بڑے سخی تھے۔٭سوالی کو خالی ہاتھ نہ لَوٹاتے تھے۔٭مساکین اور غُرَباء پر بےحد شفقت فرماتے۔٭ضعیفوں کے ساتھ بیٹھا کرتے۔٭بیماروں کی عِیادت فرماتے تھے۔٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه کے اَصحاب میں سے کوئی حاضرِ خدمت نہ ہوتا تو اس کی خبرگِیری فرماتے۔٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه ہم نشین کی عزت کرتے اور اس کے ساتھ خَندہ پیشانی سے پیش آتے، جب اُسے مَغْمُوم دیکھتے تو اس کے غم دُور فرما دیتے۔٭آپ کا ہر ہم نشین یہی سمجھتا کہ وہی آپ کے نزدیک مکُرَّم ہے۔٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه ہر رات دسترخوان بچھانے کا حکم دیتے اور مہمانوں کے ساتھ کھانا تناوُل فرماتے۔٭جب آپ کے پاس کوئی تحفہ آتا تو حاضرین میں تقسیم کردیتے۔٭ہدیہ قبول فرماتے اور اس کا عِوَض (یعنی بدلہ) عطا فرماتے۔٭اپنے نفس کے لئے غصہ نہ کرتے تھے۔(بہجۃ الاسرار، ص199تا201، ملتقطاً)</p>
<p>٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه کی خاموشی آپ کے کلام سے زیادہ ہوتی تھی۔(قلائد الجواہر، ص6)</p>
<p>٭سلام میں پہل فرمایا کرتے۔٭آپ رحمۃ اللّٰه تعالٰی علیه کبھی اُمَرَاء و رُؤَسَا کی تعظیم کے لئے کھڑے نہیں ہوئے اور نہ ہی وُزَرَاء و سَلاطِین کے دروازے پر گئے۔(قلائد الجواہر، ص19، ملتقطاً)</p>
<p>عبدہ المذنب محمد مکی القادری گورکھپوری غفر لہ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3244 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد  و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا

منقبت: ہیں محبوبِ رب العلا غوث پاک

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز