سید الانبیاء و سردار اولیاء

آقاے دو جہاں محبوب خدا ﷺ اپنی عمر مبارک کے اخیر حصے میں صوم وصال رکھتے تھے ۔ ( صومِ وِصال : یعنی سحر و افطار کے بغیر مسلسل روزے رکھنا ) ، یہ دیکھ کر صحابۂ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے بھی اس طرح سے روزہ رکھنا شروع کر دیا ، تو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے ارشاد فرمایا

«أَيُّكُمْ مِثْلِيْ ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَ يَسْقِينِ» ( بخاري شريف )ترجمہ : تم میں کون ہے میری طرح ؟ میرا تو حال یہ ہے کہ میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے ۔

اب سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان سنیں ،قصیدہ غوثیہ شریف میں سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے ۔

فَمَنْ فِيْ أَوْلِيَاءِ اللّٰهِ مِثْلِيْوَمَنْ فِي الْعِلْمِ وَالتَّصْرِيْفِ حَالِيْ

ترجمہ : اللہ کے ولیوں میں کون ہے وہ جو میری طرح ہو ؟ کون ہے وہ جو علم و تصرف میں میرے برابر اور میرے ٹکر کا ہوسبحان اللّٰہ ، سبحان اللّٰہ

اور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کھانے پینے کا حال یہ ہے کہ رب فرماتا ہے :«یا عبد القادر بحقی علیك كُلْ ، و بحقي عليك اشرب» ( بهجة الأسرار )یعنی اے عبد القادر! تجھے میرے اس حق کی قسم جو تجھ پر ہے! تو کھا لے ، تجھے میرے اس حق کی قسم جو تجھ پر ہے! تو پی لے

سچ کہا گیا ہے :

غوث اعظم درمیانِ اولیاءچوں محمد درمیانِ انبیاء

یعنی اولیاء کرام کے درمیان غوث اعظم کا وہی مرتبہ ہے جو مرتبہ انبیاء کرام علیہم السلام کے درمیان حضور ﷺ کا ہے۔

جل جلالہ ، علی نبینا و علیہم الصلوٰۃ و السلام ، رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین

ازقلم: محمد شہاب الدین علیمی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

پیران پیر روشن ضمیر شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا سفر بغداد و عراق میں برکتوں کا نزول اور حصول علم کے مراحل

مواعظ و ارشاداتِ غوث اعظم اور اسلامی روحانی اقدار کا احیا

منقبت: ہیں محبوبِ رب العلا غوث پاک
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز