Hamari Aawaz

منشیات کا استعمال اور نوجوان نسل: ایک المیہ

مضامین و مقالات ← اصلاح معاشرہ
📅 21-11-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نوجوان نسل کسی بھی معاشرے کا وہ ستون ہے جو اس کی ترقی اور استحکام کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ لیکن اگر یہ ستون خود تباہی کی طرف مائل ہو جائے تو معاشرہ اپنی بنیاد کھو دیتا ہے۔ آج کا سب سے بڑا المیہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہے، جو نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر ان کے خوابوں اور صلاحیتوں کو مٹانے پر تُلا ہوا ہے۔

منشیات کے استعمال کی وجوہات:منشیات کے پھیلاؤ کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔ سماجی دباؤ، خاندانی مسائل، بے روزگاری، ناکامیاں اور ذہنی دباؤ نوجوانوں کو اس غلط راہ پر لے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا، فلموں اور دوستوں کا منفی اثر بھی منشیات کے استعمال کو بڑھاوا دیتا ہے۔

بدقسمتی سے، معاشرے میں منشیات کو اکثر تفریح اور فیشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ نوجوان اپنے ذہنی سکون اور پریشانیوں سے فرار کی تلاش میں اس کا سہارا لیتے ہیں اور اس کا آغاز عموماً "تجربے" یا "دل بہلانے" کے بہانے سے ہوتا ہے، لیکن یہ معمولی تجربہ جلد ہی عادت اور پھر بیماری بن جاتا ہے۔جو جسم و جان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے۔

منشیات کی اقسام:چرس: بھنگ، گانجہ، اور حشیش اس کے مشہور ذرائع ہیں۔_ افیون: قدرتی منشیات جو سکون آور اثر رکھتی ہے۔ ہیروئن: افیون سے تیار کی جاتی ہے اور انتہائی مہلک ہے۔ کوکین: کوکا کے پودے سے حاصل کی جاتی ہے، اور انتہائی خطرناک نشہ ہےـ_ سگریٹ، پان، گٹکا: یہ عام طور پر استعمال ہونے والی لیکن نقصان دہ منشیات ہیں۔

منشیات کے اثرات:منشیات کے اثرات صرف فرد تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ یہ جسمانی بیماریوں، ذہنی پریشانیوں اور اخلاقی گراوٹ کا سبب بنتی ہیں۔ منشیات کے عادی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو کھو دیتے ہیں، ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، اور اکثر وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

منشیات کے خلاف اقدامات:منشیات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنا چاہیے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ جلسوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق آگاہی مہمات چلانا چاہیے تاکہ نوجوان اس کے مضر اثرات سے واقف ہو سکیں۔

الحاصل: منشیات ایک خاموش قاتل ہیں جو نہ صرف فرد بلکہ پورے معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان کی روک تھام اور اس کے خلاف جنگ ہر فرد کا فرض ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم، شعور اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے اس مسئلے کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

ازقلم:محمد توصیف رضا قادری علیمیمؤسس اعلیٰ حضرت مشن کٹیہار شائع کردہ: 21، نومبر، 2024ء

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3041 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی: اسباب و علاج

مسلمان، مسلمانوں سے دور کیوں؟ایک لمحۂ فکریہ!

اہلِ علم میں حسد کی زیادتی: ایک فکری، روحانی و اصلاحی تجزیہ

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 57 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 51 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز