کس نے تجھے کہا ؟ کہ لہو بولتا نہیں !

متنازع حالات کے وقت جامع مسجد سنبھل کے اسی علاقے میں میری موجودگی نے تن بدن کے ساتھ ذہن و فکر کو جھنجھوڑ دیا تھا ان خیالات کے بعض اجزاء کو ہی نظم کیا جا سکا-----

سب لٹ گیا ہے جس کا یہاں کچھ بچا نہیںاب کیا کرے وہ جس کا کوئی راستہ نہیں

اے خاکِ ہند ! تجھ میں تو آزاد ہیں سبھیلیکن بتا کہ ہم بھی ہیں آزاد یا نہیں ؟

آزادیِ وطن کے لیے تیری گود میںتو ہی بتا کہ خونِ مسلماں بہا نہیں ؟

سستا ہے تیرا خون اے شہزادۂ وطن !!ہے قیمتی مگر وہ مسلمان کا نہیں !

مشہَد میں بولتے ہوئے دیکھا ہے میں نے آجکس نے تجھے کہا ؟ کہ لہو بولتا نہیں !

جب چاہے جو بھی چاہے کرے دعویِ فضولقانون کا کسی کو لحاظ و ادا نہیں !

منصف مزاج لوگ ہیں بازار میں بہتحق کے لیے کسی کا مگر مُنہ کُھلا نہیں !

ویران کیوں ہے صبح کا منظر عجیب ہےغمگین شام گاہ کبھی یوں ہوا نہیں !

اہلِ ستم کو بول یہ ہے آہِ نیم شبمت سوچ ظلم روکنے والا خدا نہیں !

اجڑا دیار ، لاشیں ملی ، اور مقدماتتاریخِ ظلم و جبر میں کیا کیا مِلا نہیں !

آصفؔ ہجومِ شہر تو دیکھی نگاہ نےسنّاٹا اس سے پہلے کبھی یوں دِکھا نہیں !

ابن التہذیبمحمد آصفؔ نوریمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز