تازہ ترین

مظلوم مسلمان

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 28-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>ہندوستان کے پر آشوب ماحول اور ناگفتہ بہ حالات کا جائزہ لیجئے تو آپ کومعلوم ہو جائے گا کہ مسلمانوں کو اپنی زندگی بسر کرنا دوبھر ہو گیا ہے۔ ہر طرف ظلم و بربربیت کا بازار گرم دیکھائ دے رہا ہے۔ مذہب اسلام سے رشتہ رکھنے والے ہر انسان اپنی زندگی کی آخری سانس خوف وہراس کے عالم میں گزار رہا ہے۔ دل ڈر اور سہم سا گیا ہے قوم مسلم کو سماج میں بغض و کینہ اور حسدوجلن کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں۔ غیر قوم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا اس ملک میں کوئی حق نہیں ہمیں امن و شانتی اور فرحت و شادمانی سے جینے کا حق نہیںمسلمانوں کو کبھی گاؤں کشی کے نام پر لہو لہان کیا جارہا ہے تو کبھی چوری کے نام پر بد نام کرکے موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے۔ اگر کوئی مسلمان اپنے حق کے خاطر اپنی آواز کو بلند کرتا ہے تو اس کا گلا دبا کر اس کی آواز کو بند کردی جاتی ہے اگر ہہم گھر سے باہر نکلتے ہیں تو اپنی جان کو ہتھیلی پر لے کر نکلتے ہیں اور ہمیشہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ زندگی کا یہ آخری دن ہے اس وطن عزیز میں اب ایک خونی روایت کا جنم ہو رہا ہے۔ انسانی شکل میں وحشی درندے دندناتے پھر رہے ہیں جو بے قصودر مسلمانوں پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ برسوں سے مسلمانوں کے خلاف غیر قوم کے دلوں میں نفرت کی جو بیج بوئ گئ تھی وه اب تناور درخت بن گیا ہے۔ خون ریزی اور شر انگیزی چنگاری کی طرح تیزی کے ساتھ ہمارے گرد ونوا میں پھیل رہے ہیں۔ ایسے سنگین حالات میں مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور ناکردہ گناہوں کا بوجھ اٹھائے پھر رہے ہیں۔جے شری رام کا نعره نہ لگانے پر موت کا منھ دیھکنا پڑ رہا ہے۔ آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سونچیےیہ کہاں کا نیائےہے اگر حالات اسی طرح نا سازگار رہے تو انسانیت کا کیا حشر ہوگااس کا اندازہ آپ اپنے صوابدید کے مطابق لگا سکتے ہیں۔ جب تک حکومت کمر بستہ نہ ہوگی تب تک ایسے ہی بے گناہوں کی جانیں شر پسندوں کے ہاتھوں ضائع ہوتی رہیں گی۔ ایسے دلخراش حالات کو دیکھ کر خون کے آنسو رونا آتا ہے۔</p>
<p>ازقلم: محمد آفتاب عالم مصباحی، سیتامڑھی ،استاذ دار العلوم فیضِ عام اناؤ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 1869 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

بھارت دو راہ پر

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز