اے جامعہ کے فارغ، ملت کی لاج رکھنا

یہ کلام میں نے اپنی فراغت کے سال، 22 ستمبر 2002 بروز اتوار، محفلِ ختم بخاری کے موقعے پر لکھا تھا، ایسا لگتا ہےکہ جن لمحات میں یہ کلام لکھا گیا وہ قبولیت کے تھے بفضل خدا و بطفیل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اِس نظم کو بہت پذیرائی وشہرت حاصل ہوئی، بہت سے مدارس و جامعات میں یہ نظم پڑھی جارہی ہے ، خود مادر علمی جامعہ اشرفیہ میں عرس عزیزی و ختم بخاری کے موقعے پر اکثر یہ نظم پڑھی جاتی ہے فالحمدللہ علی ذالک …. فریدی

اے جامعہ کے فارغ، ملت کی لاج رکھناعبد العزیز بن کر، زندہ سماج رکھنا

آواز دے رہی ہے اِس جامعہ کی دھرتیتم جس جگہ بھی رہنا، علمی مزاج رکھنا

اَسلاف کی وراثت، سینوں میں ہے تمہارےاِلحاد سے بچا کر تم یہ زُجاج رکھنا

دیکھو ! کبھی خودی کا سودا نہ ہونے پائےباطل سے تم نہ ہرگز، رسم و رواج رکھنا

ہو خیر کی اشاعت، فکر و عمل سے دائمہر اک بدی کے رد میں تم احتجاج رکھنا

آفاقیت نظر میں ، انسانیت جگر میںعالَم میں جو اَلَم ہیں ، سب کا علاج رکھنا

کھیتی کبھی نہ کرنا، فخر و غرور کی تماخلاص کی زمیں پر ، علمی اَناج رکھنا

اپنے بڑوں کی عزت چھوٹوں پہ رحم و شفقتفطرت میں اپنی دائم یہ اِمتزاج رکھنا

قائد ہو قوم کے تم ، چلنا سنبھل سنبھل کراَسلاف کی روش پر، ہر کام و کاج رکھنا

بیدارئ عمل ہو، کردار میں تمہارے" کَل" چھوڑ کر ہمیشہ نظروں میں"آج" رکھنا

دنیا کی لذتوں پر شیدا نہ ہونا ہرگزبن کر نبی کے عاشق سنت کا راج رکھنا

احمد رضا کے احساں ہرگز نہ بھولنا تمدل میں عقیدتوں کے، ہر دم خراج رکھنا

ناموسِ مصطفیٰ کی، دائم ہو پاسبانیاپنے سَرِ وفا پر ہمت کا تاج رکھنا

مصباحیت کی مِشعَل، ہاتھوں میں ہے فریدی !اب ساری عمر روشن ، تم یہ سِراج رکھنا

از محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، مسقط عمان 96899633908+

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 51 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز