منقبت شان حضور حافظ ملت رحمۃ اللہ علیہ

پىرِ طرىقت ،رہبر راہ ِشریعت ،قائدِ قوم و ملَّت، مُقتدائے اہلسُنَّت ،استاذُ العلماء جلالۃُ العلم،حضور حافظِ ملَّت حضرت علامہ مولاناشاہ عبد العزیز مُحدِّث مراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ

نظر آتا ہے ہر سو جلوہ تیرا حافظ ملتبڑا ہے خوبصورت روضہ تیرا حافظ ملت

جلائی شمعِ علم و فن جہاں میں چار سو تونےہے احساں سنیوں پہ ایسا تیرا حافظ ملت

عمل پیرا رہے ہر اک لمحہ دین و سنت پرکرے گا ناز تجھ پہ آقا ﷺ تیرا حافظ ملت

مبارک پور کو تونے منور کر دیا آکروہاں ہوتا ہے ہر سو چرچا تیرا حافظ ملت

کیا خون جگر سے اشرفیہ کو ہرا تونےقیامت تک چمن پھولے گا تیرا حافظ ملت

بہایا علم کا دریا جہاں میں چار سو تونےیونہی جاری رہے گا دریا تیرا حافظ ملت

نظر آتی ہے مصباحی جماعت ہر طرف جو یہبلاشبہ ہے یہ تو صدقہ تیرا حافظ ملت

یقیناً مسلک احمد رضا کا پاسباں تو ہےرضا کے گھر سے بھی ہے ناتا تیرا حافظ ملت

جہان نجدیت میں تیرا ڈر تاری رہے گا اورچلے گا تا قیامت سکہ تیرا حافظ ملت

تجھے ہے فیض حاصل حضرت صدرالشریعہ سےہوا ہے نام جس سے اونچا تیرا حافظ ملت

بڑا ہی غوث و خواجہ اور رضا کا فیض ہے تجھ پرتبھی تو یہ جہاں ہے شیدا تیرا حافظ ملت

زمانے میں نظر آتا نہیں کوئی ترے جیسابیاں شاہد سے کب ہو رتبہ تیرا حافظ ملت

از قلم - محمد شاہد رضا رضوی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز