حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

رہبرِ فکر و نظر ، حافظِ ملت کا سفرظلمتِ شب کا قمر، حافظ ملت کا سفر

آسماں بن گئی وہ خاک، جہاں پاؤں رکھااوجِ کردارِ بشر ، حافظِ ملت کا سفر

فتنۂ وقت کی آندھی سے لڑا اُن کا چراغنقشۂ فتح و ظفر ، حافظ ملت کا سفر

توشۂ صبر و قناعت پہ رہا ان کا مدارنہ ہوس اور نہ زر، حافظِ ملت کا سفر

عکسِ کردارِ عزیزی ہے درِ اشرفیہجس سے آتا ہےنظر، حافظِ ملت کا سفر

ان کا ہرنقشِ قدم، قوم کی عزت کا نصابفن کی پُرنُور ڈگر، حافظ ملت کا سفر

علم و اخلاص کے اُس نیّرِ تاباں کو سلامدائمی فیض و اثر، حافظِ ملت کا سفر

قوم سے ظلمتِ الحاد مٹانے کے لیےاب بھی ہے نورِ سحر، حافظ ملت کا سفر

حشر تک جس کی بصیرت کا رہے گا چرچامشعلِ علم و خبر، حافظِ ملت کا سفر

کاش وہ عزم و تدبر ہو فریدی کا طریقہو ہمارا بھی سفر، حافظ ملت کا سفر

از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت

منقبت در شانِ مخدومۂِ اہلِ سنت اہلیۂِ محترمہ حضور شعیب الاولیاء لقد رضی المولیٰ عنہ(براؤں شریف)
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 82 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 48 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز