Hamari Aawaz

جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ رہی ہے

مضامین و مقالات ← سیاست و حالات حاضرہ
📅 17-06-2025 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

آج صبح ہی واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹ لگایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو جوہری ڈیل کر لینا چاہیے تھی، ہم ایران کو کسی قیمت پر جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دینے والے، بہت سے لوگوں کی موت ہوئی ہے، ایران کے لوگوں کو تہران خالی کر دینا چاہیے۔اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ امریکا جنگ میں کود رہا ہے، اگر امریکا براہ راست شامل ہوتا ہے تو ایران کی پریشانی بڑھنا طے ہے، جو عراق ،لیبیا، افغنستان مصر ،أردن میں ہوا ہے اسی طرح یہاں بھی ہونے والا ہے، سابق ایرانی صدر کے بیٹے اہلیہ حکومت کے لالچ میں بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے جلد ہی کٹھ پتلی حکومت بن جائے!مگر….اگر امریکا ایران میں رموٹ کنڑول حکومت بنا لیتا ہے تو یہ بھی یقینی ہے کہ افغانستان اور پ ا ک دونوں ہی کو نہ رکنے والی گوریلا، پراکسی وار کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسے میں اگر پ ا ک اور افغانستان جنگ سے دور بھی رہتے ہیں تو ہمیشہ کا خطرہ برداشت کرنا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ پڑوسی ملک نے اپنی اسیمبلی میں ایران کی حمایت میں قرار داد منظور کی ہے لیکن صرف قرار داد سے کچھ نہیں ہونے والا جنگ میں شامل ہونا ضروری ہو جائے گا….

روس اور چین کا کردار کیا ہوگا؟

روس اور چین اگر اس جنگ میں شامل نہیں ہوتے جیسا کہ امید ہے تو پھر ان کی مشکلات بھی بڑھنا یقینی ہے، روس اکیلا پڑ جائے گا، چین کا کاروبار جو افغانستان اور ایران کے ساتھ ہے تقریباً بند ہوجائے گا، گویا امریکا ایک تیر سے کئی شکار کرے گا، افغانستان ایک بار پھر امریکا سے دہائیوں پریشان رہے گا جب کہ پ ا ک بھی کئی اطراف سے گھر جائے گا، بظاہر حالات ایسے بن رہے ہیں کہ بہت سے ممالک اس جنگ میں نا چاہتے ہوئے بھی شامل ہونگے ورنہ خطرہ ان کے لیے بھی تیار ہے….

ایران کیا کرے گا؟ایران امریکا کے شامل ہونے سے جنگ میں کمزور پڑ جائے گا، فی الحال جس قدر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ارکان ایران کے اندر کار بم دھماکے اور اپنی دیگر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اس سے لگتا یہی ہے کہ امریکا جلد از جلد یہ کھیل مکمل کرنا چاہے گا تاکہ خون کم بہے اور بدنامی کم ہو، اگر خمینی مارے جاتے ہیں تو بڑی آسانی سے ایران ختم ہو جائے گا، ایران کے لیے خمینی کا زندہ رہنا اور جنگ کو طول دینا ہی واحد راستہ ہے کیوں کہ ان ایام میں ایران جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایرانی جوہری سائٹس کو ابھی ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے جس سے اس کے اس پروگرام میں کوئی رکاوٹ آئے، کئی بین الاقوامی ادارے یہ مان رہے ہیں کہ جوہری تنصیبات ابھی تک محفوظ ہیں، خبر یہ بھی ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات زیر زمین ٩٠ میٹر رکھی ہیں ایسے میں نقصان کا تصور نہیں کیا جا سکتا، ہاں اوپری ڈھانچے میں کچھ نقصان ہو سکتا ہے بس……

یورپ بس غلامی چاہتا ہے

کس قدر افسوس کی بات ہے کہ جو یورپی ممالک یہ کہتے ہیں کہ ہم ہتھیار بنائیں گے لیکن تم نہیں! تم پر بھروسا نہیں کہ کب کہاں استعمال کر دو! لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ سب سے پہلے امریکا نے ہی جاپان کے ہیرو شیما، ناگا ساکی پر دوسری جنگ عظیم کے درمیان جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، جو خود استعمال کر چکا ہو وہ کس منہ سے دوسرے پر زبان درازی کر رہا ہے؟

اگر ایک سال قبل ایران حزب اللہ کا ساتھ نہ چھوڑتا اور شام میں اس کی پراکسی فوج مودجود ہوتی تو ایران کو کچھ آسانی ہوتی، لیکن ایران نے اس وقت سب کو اکیلا چھوڑ دیا اور آج خود اکیلا ہڑگیا ہے، ١٩٨٠ کے بعد سے ایران نے جتنا پیسا ان بھاڑے کے قاتلوں پر خرچ کیا اگر وہ اپنی فوج، ہتھیار یا اپنے اندر کے نظام کو مضبوط کرنے میں خرچ کرتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے……

بہرحال ایران دو ہی صورتوں میں غالب آ سکتا ہے پہلی جوہری ہتھیاروں کا حصول، دوسرے ٹاپ لیڈر شپ کا زندہ رہ جانا اور یہ دونوں ہی مشکل نظر آرہے ہیں ۔

اس تحریر کو مذہبی نقطہ نظر سے پرے ہوکر پڑھیے، جو ایران نے سنیوں کے ساتھ کیا ہے اسے بھولا نہیں جا سکتا مگر ایران ہاتھ جانے کا مطلب ہے کہ کوئی مسلم ملک بنام مسلم زندہ نہیں رہ پائے گا….اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ ہمیں بھی آپ کا نقطہ نظر سمجھنے میں آسانی ہو

تحریر: محمد زاہد علی مرکزیچیئرمین تحریک علمائے بندیل کھنڈ17/6/202520/12/1446

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 3475 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

شہید ہوتی مسجدیں !!

ظہران ممدانی اور امریکی جمہوریت !!

بھارت دو راہ پر

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 85 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 58 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 52 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز