غزل: خود ہی خود کو ستاتی ہوں

خیال آرائی: گل گلشن، ممبئی

کبھی خود کو بناتی ہوں کبھی پھر ٹوٹ جاتی ہوںمیرے دل کی جو حالت ہے وہ میں رب کو سناتی ہوں

وہ جو ہر شۓ میں شامل ہے وہ ہے ہر راز سے واقفمیں اس کو یاد کرتی ہوں تو ہر غم بھول جاتی ہوں

سمجھ میں کچھ نہیں آتا مرے دل کی یہ حالت ہےکہ اس کو یاد کر کے میں خود ہی خود کو ستاتی ہوں

کبھی تیری کہانی سے زمانے کو ہنساتی تھیمیں اب اپنی کہانی سے زمانے کو رلاتی ہوں

خدا کے واسطے تم یاد اپنی ساتھ لے جاناتمہاری یاد آتی ہے تو میں مرجھا سی جاتی ہوں

یہ لہریں تلملا کر توڑ دیتی ہیں ہمیشہ گلؔسمندر کے کناروں پر میں جب بھی گھر بناتی ہوں

تبصرے (0)
شائع کردہ
Senior Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 78 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 47 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 45 ویوز

حضور اقدسﷺ کا اسوہ دونوں جہاں میں کامیاب بناتا ہے۔
👁 43 ویوز