غزل: اور تنہا ہو گئی ہوں نا
📅 11-04-2021
👁 1 قارئین
💬 0 تبصرے
🔁 0 شیئر
شائع کردہ:
ہما اکبر آفرین

خیال آرائی: خوشبو پروین قریشی، حیدرآباد

زبانِ حال میں ماضی کا قصہ ہو گئی ہوں نامیں اس کے ساتھ رہ کر اور تنہا ہو گئی ہوں نا

مسلسل خشک دریا سے لگی چلتی رہی شایدتو اب لگتا ہے میں مانوسِ صحرا ہو گئی ہوں نا

گھنے بادل تو ہیں لیکن نہیں آثار بارش کےعجب سا ہجر موسم ہے میں تشنہ ہو گئی ہوں نا

دلاتی ہے یقیں کیوں میرے ہونے کا بھری دنیاگماں سے پوچھتی ہوں، کوئی دھوکا ہو گئی ہوں نا

سمندر تک پہنچنا ہے مگر اف دھوپ کی شدتمیں اپنی ذات میں خود خشک دریا ہو گئی ہوں نا

سبب شاید کسی کا یاد آجانا بنا خوشبومیں خود میں مر چکی تھی پھر سے زندہ ہو گئی ہوں نا

تبصرے (0)
شائع کردہ
Senior Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 82 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 45 ویوز