منقبت: دختر مصطفیٰ سیدہ فاطمہ

ازقلم: ماریہ امان امجدی قادری گونڈوی

دخترِ مصطفی سیدہ فاطمہپیکرِ رافعہ سیدہ فاطمہ

ترے نقش قدم پر میں چلتی رہوںاور پاؤں صلہ سیدہ فاطمہ

آپ ہی سےہے تسکین قلب و جگربنتِ شاہ دنیٰ سیدہ فاطمہ

جنکے زہدو ورع کاہے شہرہ بہتہاں وہی طاہرہ سیدہ فاطمہ

شکوہ کرتی نہ ہر گام پر ہے وہیراحتِ مجتبیٰ سیدہ فاطمہ

ہرسو مشہور ہے تیری دادودہشمجھ کو ہو کچھ عطا سیدہ فاطمہ

ترا لطف وکرم شاملِ حال ہواور دے حوصلہ سیدہ فاطمہ

ترے اوصاف سے گونجتا ہے جہاںجان نورِ خدا سیدہ فاطمہ

آنکھیں ہیں منتظر تیرے دیدار کواب تو جلوہ دکھا سیدہ فاطمہ

دیں کی خاطر کیا تونے گھر کو نثارتیرا دل ہے بڑا سیدہ فاطمہ

قابل رشک ہے ہر کسی کے لیےآپ کا مرتبہ سیدہ فاطمہ

تو چہیتی ہے مرے نبی کی بہتتری ہے شاں جدا سیدہ فاطمہ

آپ سے آشنا اہل ایمان ہیںعزتِ مرتضیٰ سیدہ فاطمہ

جب کسی نے کہا کون غمخوار ہے ؟دل سے آئی صدا سیدہ فاطمہ

خوف کیوں کر ہو جب آپ کی ذات پرہے بھروسہ مرا سیدہ فاطمہ

جان ودل سے ہے قربان یہ ماریہآپ ہی پر سدا سیدہ فاطمہ

تبصرے (0)
شائع کردہ
Senior Writer

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

منقبت حضور احمد مشہود رضا قادری رضوی حشمتی علیہ الرحمہ ڈوکم شریف

حضور حافظِ ملت کا سفرِ حیات

منقبت: اندھیرا تم نے مِٹایا مجاہد ملت
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 82 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 53 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 47 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 46 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 45 ویوز