امام احمد رضا کی بے مثال نعتیہ شاعری (قسط اول)
<p>تحریر: محمد اشرف رضا قادری</p>
<p>ملکِ سخن کی شاہی تم کو رضا مسلمجس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دئے ہیںاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ کی نعتیہ شاعری پر اب تک ہند و پاک میں سینکڑوں مضامین و مقالات قلم بند کیے جا چکے ہیں ، لیکن اس بحرِ ذخار کی طغیانی میں کمی ہوجانے کے بجائے مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ امام موصوف کی جتنی انداز کی معیاری نعتیہ شاعری کا نمونہ پیش کیا ہے ، اردو زبان میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ آپ کی نعتیہ شاعری عشق و عقیدت سے لبریز ہونے کے ساتھ زبان و بیان کے لحاظ سے ایک کامیاب ترین شاعری ہے ، جس میں زبان کا حسن بھی ہے اور بیان کی ندرت بھی ، فصاحت و بلاغت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بھی ہے اور تخیل و معنیٰ آفرینی کا دلکش نظارہ بھی ، بلیغ تشبیہات اور نادر استعارات کی انجمن آرائی بھی ہے اور محاورات و ضرب الامثال کے طرب انگیز نمونے بھی ۔ غرض کہ جس زاویۂ فکر و نظر سے دیکھا جائے آپ کی شاعری اپنی مثال آپ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے صاحبانِ شعر و و سخن اور نقادانِ فکر و فن نے آپ کی شعری عظمت کا لوہا مانا ہے اور آپ کی شاعرانہ مہارت کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے ۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
Rising Writer
★★★★★
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 48 ویوز