تازہ ترین
Hamari Aawaz

اعلٰی حضرت امام احمد رضا کون؟

سیرت و شخصیات ← خانوادۂ رضا
📅 09-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: محمد نثار نظامی badge

ازقلم: اے رضویہ، ممبئی

سرکار اعلٰی حضرت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ ہیں جو حضورسراپا نور مجسم ﷺ کا سچا وارث بن کر اپنی نورانی کرنوں سے بد مذھبی کی کالی گھٹا کو تتر بتر کردے۔

سرکار اعلٰی حضرت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ ہیں جو حضور اقدس ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر قہر الٰہی کی بجلی بن کر گرے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نائب بن کر اپنے قلمی تلوار سے تھانوی اور پنجابی مُسَیْلمَہ کَذَّاب کو موت کے گھاٹ اتار دے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا آئینہ بن کر اسلامی مسائل اور شرعی احکام کے چہروں سے گردوغبار صاف کرکے ان کو اپنی اصلی شکل میں پیش کرے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو حضور غوث اعظم شہنشاہ بغداد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا مظہر بن کر الحاد کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں کو چیر دے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو اپنے زمانے کا امام ابومنصور ما تریدی اور امام ابوالحسن اشعری بن کر ڈراؤن اور نیوٹن کے فلسفے کاشیشہ چکناچور کردے اور نیچریت کی کھال ادھیڑ کر رکھ دے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو آفتاب رشدو ھدایت بن کر وہابیت کی تیز وتند آندھیوں کا مقابلہ کرے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو دین کا بادشاہ بن کر ایمان کے ڈاکوؤں کا بھیجا نکال باہر کردے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو مُحَمَّدِی کچھار کا شیر بن کر مذھبی بھیڑیوں کا قلع قمع کردے۔سرکار اعلٰی حضرت وہ ہیں جو اپنے تجدیدی کارناموں سے امتِ مرحومہ کا دین تازہ اور حضور اقدس سید عالم ﷺ کی مردہ سنتوں کو زندہ کردے۔سرکار اعلٰی حضرت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ وہ مخصوص گروہ والے ہیں جن کے لیے رحمت عالم نور مجسمﷺ نے ارشاد فرمایا:

اِنَّ اللّٰہَ یَبْعَثُ لِھٰذِہِ الْاُمَّةِ عَلٰی رَاسِ کُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ یَّجددلھا دِیْنَھَا (ابوداؤد شریف جلد ثانی 241)ترجمہ: یعنی ہر صدی کے ختم پر اس امت کے لئے اللّٰہ تعالٰی ایک مجدد ضرور بھیجےگا جو امت کے لئے اس کا دین تازہ کردےگا۔

وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہےجس سمت دیکھیئے وہ علاقہ رضا کا ہےپچھلوں نے تولکھا ہے بہت علم دین پرجو کچھ ہے اس صدی میں وہ تنہا رضا کا ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Rising Writer ★★★★★
م

محمد نثار نظامی

📍 Faizabad

📰 44 پوسٹ👁 16 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرتِ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ

حضرت علامہ مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحم ة اللہ تعالیٰ علیہ

حضور مفتی اعظم، تعظیمِ نسبت اور ہمارا کردار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز