تازہ ترین
Hamari Aawaz

نعت کیا ہے؟

شعر و شاعری ← نعت رسول
📅 10-11-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: محمد نثار نظامی badge

(نتیجہ فکر: محترم ریاض حسین چودھری

نعت کیا ہے؟ سرمدی جذبات کی ترسیل ہےنعت کیا ہے؟ لا الہ کے نور کی ترتیل ہےنعت کیا ہے؟ قصرِ حسن و عشق کی تکمیل ہےنعت کیا ہے؟ حکمِ ربی کی فقط تعمیل ہے

رحمت و بخشش کی ارزانی ہے نعتِ مصطفیﷺدیدہ و دل کی ثنا خوانی ہے نعتِ مصطفیﷺ

نعت کیا ہے؟ عشق کے ساگر میں غرقابی کا نامنعت کیا ہے؟ میرے ہر جذبے کی سیرابی کا نامنعت کیا ہے؟ ہجر میں سانسوں کی بے تابی کا نامنعت کیا ہے؟ گنبدِ خضرا کی شادابی کا نام

نعت ہے بے آب صحراؤں میں پانی کی سبیلنعت ہے اسمِ محمدﷺ ہی کا اک عکسِ جمیل

نعت کیا ہے؟ وصفِ ختم المرسلیںﷺ کا تذکرہنعت کیا ہے؟ عظمتِ نورِ مبیںﷺ کا تذکرہنعت کیا ہے؟ نکہتوں کی سر زمیں کا تذکرہنعت کیا ہے؟ سب حسینوں سے حسیں کا تذکرہ

دل کے بنجر کھیت میں کرنیں اُگا دیتی ہے نعتنقش باطل کی جبینوں سے مٹا دیتی ہے نعت

نعت کیا ہے؟ قریۂ نخوت کی ویرانی کا نامنعت کیا ہے؟ ملتِ بیضا کی سلطانی کا نامنعت کیا ہے؟ دست بستہ اُنﷺ کی دربانی کا نامنعت کیا ہے؟ روضۂ اقدس پہ حیرانی کا نام

نعت ابوابِ محبت کا جلی عنوان ہےہم غلامانِ پیمبرﷺ کی یہی پہچان ہے

نعت کیا ہے؟ لب بہ لب طیبہ کے میخانے کا نامنعت کیا ہے؟ آنسووں کے رقص میں آنے کا نامنعت کیا ہے؟ لوحِ جاں پر پھول بکھرانے کا نامنعت کیا ہے؟ اُنﷺ کی چوکھٹ پر مچل جانے کا نام

نعت کہنے کے لیے دل پاک ہونا چاہیےغرق الفت دیدۂ نمناک ہونا چاہیےنعت کیا ہے؟ وادیِ شعر و سخن کا افتخارنعت کیا ہے؟ خوشبووں کا صحنِ گلشن میں نکھارنعت کیا ہے؟ رات کے پچھلے پہر کا انکسارنعت کیا ہے؟ اک عطائے رحمتِ پروردگار

دل کی ہر دھڑکن کہے یا مصطفیﷺ تو نعت ہوحکم دے میرے قلم کو جب خدا تو نعت ہو

نعت کیا ہے؟ مدحتِ خیرالبشرﷺ، خیرالوریٰﷺنعت کیا ہے؟ دونوں عالم میں محمدﷺ کی ثنانعت کیا ہے؟ شہرِ جاں میں گرمیٔ صلِ علیٰنعت کیا ہے؟ دل کے آئینے میں عکسِ مصطفیﷺ

کیا کہوں رعنائیوں کا کون سا انداز ہےنغمۂ عشقِ رسولِ پاکﷺ کا آغاز ہے

نعت کیا ہے؟ ہر صدی کے سر پہ دستارِ کرمنعت کیا ہے؟ رونقِ دامانِ انوارِ حرمنعت کیا ہے؟ آب و تابِ مصحفِ لوح و قلمنعت کیا ہے؟ خطۂ افکار کا جاہ و حشم

شہرِ طیبہ کی گذر گاہوں میں جینا نعت ہےجامِ حُبِّ سرورِ کونینﷺ پینا نعت ہے

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Rising Writer ★★★★★
م

محمد نثار نظامی

📍 Faizabad

📰 44 پوسٹ👁 32 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ

تضمینی نعت پاک شہ لولاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم

ثناۓ حبیبِ کردگار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 84 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 63 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 56 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 50 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 48 ویوز