تازہ ترین

تابندہ کرامت حافظ ملت

اولیا و صوفیا ← حضور حافظ ملت
📅 16-01-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

رضا کے در کی تابِندہ کرامت ، حافظ ملتضیاے محفلِ صدرِ شریعت ، حافظ ملّت

تجلی مشرق و مغرب میں ہے جس کے ستاروں کیہیں ایسے آسمانِ علم و حکمت حافظ ملّت

فروغ سُنیت میں سب سے آگے کارواں اُن کایقینا ہیں رضاے اعلٰی حضرت حافظ ملت

بہارِ رضویت مہکی، جہاں مصباحیت بن کربریلی کی بصارت اور بصیرت حافظ ملّت

منور جسم وجاں اب بھی ہیں ان کے جلوۂ فن سےہمیں دیتے ہیں علمی شان و شوکت حافظ ملّت

وہ مالی جس کے دم سے ہو گیے اجڑے چمن تازہہنر کے گلستانوں کی ہیں نُزہت حافظ ملّت

نہ کیوں ہو ناز ہم اہلسنن کو اپنے قائد پرکہ دائم اہل حق کی ہیں ضرورت حافظ ملت

جبیں پر خاک جو ہم نے لگائ تھی ترے در کیوہی مِٹّی ہے اب تاجِ کرامت حافظ ملّت

زمانے کے تقاضوں سے نہ ہوں گے ہم کبھی غافلکہ تونے بخشی ہے چشمِ فراست حافظ ملت

وفاؤں کا قرینہ اشرفیّہ نے ہمیں بخشامحبت کا حرم ہے یہ عمارت ، حافظ ملت

ثریّا کی طرح قدموں کی مٹی جگمگاتی ہےزمیں کو آسماں ہے تیری نسبت حافظ ملّت

ترے ذرے زمانے بھر میں سورج بن کے روشن ہیںترے قطروں میں ہے دریا کی وسعت حافظ ملّت

ترے کردار کے اندر جمالِ مصطفائی ہےترا شیوہ محبّت ہی محبّت حافظ ملّت

ترے دست خِرَد نے قوم کی شیرازہ بندی کیہیں نازاں تجھ پہ سارے اہلسنت حافظ ملت

فروزاں ہو ترا مرقد مثالِ صبحِ تابندہبرستی ہی رہے مولٰی کی رحمت حافظ ملّت

اُسی فیضان سے میرا نشیمن ہے بلندی پردوعالم میں فریدی کی ہیں عزّت حافظ ملّت

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2338 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

حضور حافظ ملت اور خدمت دین

حضور حافظ ملت اور اشاعت علم

حضور حافظ ملت کی یاد ۔۔۔۔۔

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز