Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس رضوی کی تقریبات اختتام پزیر

متفرقات
📅 04-10-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

سدھارتھ نگر: 4 اکتوبر، ہماری آواز (نامہ نگار)ضلع کے مرکزی ادارہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، اسکا بازار میں کل دیر رات تک چلے جلسہ اعلیٰ حضرت پر عرس رضوی کی تقریبات کا اختتام ہوا۔ مشہور زمانہ خطیب علامہ صاحب علی چترویدی کی صدارت و سرپرستی میں منعقد اس جلسہ کا آغاز قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے ہوا۔ ابتدائی دور میں دارالعلوم کے طلبا نے نعت و منقبت اور جوش وجذبات سے لبریز مختصر تقریر و بیانات سے محفل میں سماں باندھ دیا۔ بلبل خوش نوا حضرت قاری خان محمد قادری استاذ دارالعلوم ہذا کی نعت خوانی کے بعد دارالعلوم کے موقر استاذ اور عالمی شہرت یافتہ ویب ہورٹل و میگزین کے چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے عمدہ خطاب فرمایا۔ مہمان شاعر جناب انوارالمصطفیٰ صاحب نے نعت و منقبت پیش کیا۔

اخیر میں خطیب ہندوستان علامہ قاری شبیر احمد صاحب نے اعلیٰ حضرت اور عشق رسول پر شاندار خطاب فرمایا۔ دوران خطاب آپ نے فرمایا کہ سیرت نبویﷺ کو سمجھنے والا اعلیٰ حضرت سے بہتر کوئی نہیں، یہی وجہ تھی کہ آپ نے جب شاعری شروع کی مصطفیٰ کریمﷺ کے ہر ایک ادا، گفتار و کردار اور جسم نازنین کے ایک ایک عضو پر شاعری فرمائی۔۔۔۔۔

وہیں خطبہ صدارت دیتے ہوئے ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے اعلیٰ حضرت کو سراپا عشق رسول کا پیکر بتایا۔ جلسہ کا اختتام صلوة وسلام اور امن و سلامتی کی دعاؤں پر ہوا۔

اس پروگرام کو عالمی شہرت یافتہ خبر رساں ادارہ ہماری آواز کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔ اور ان شاء اللہ جلد ہی ہماری آواز کے مذہبی یوٹیوب چینل "ہمارا اسلام" پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دارالعلوم امام احمد رضا میں اعلیٰ حضرت کی تقریبات کا آغاز کل صبح قرآن خوانی سے ہوا، دارالعلوم کے طلبہ اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے میں جوش و خروش کے ساتھ قرآن مقدس کی تلاوت کرتے نظر آئے۔ بعدہ شام 2 بجے محفل ذکر کا آغاز ہوا جو کہ قل شریف پر ختم ہوا۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 54094 قارئین📊 11.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 151 ویوز