Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

جمعیتہ علماء کمپل شاخ کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا مفضال الرحمٰن صدر، مولانا محمد شکیل مظاہری جنرل سکریٹری منتخب

متفرقات
📅 04-02-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>فرخ آباد: 3فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علماء اترپردیش میں (وسط زون ) کے جنرل سکریٹری و ضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی کی نگرانی میں کمپل شاخ کے صدر ، نائب صدور ، جنرل سکریٹری و سکریٹری کے عہدوں کے لیۓ انتخابی کاروائی عمل میں آئی۔منعقدہ میٹنگ میں مولانا مفضال الرحمٰن مہتمم جامعہ خالد ابن ولیدؓ موضع کٹیا کو اتفاق راۓ سے مقامی شاخ کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس دوران ضلعی سکریٹری حافظ عبد الخالق و مولانا واصف جمیل قاسمی کی پیش کش و رائے سے اتفاق کرتے ہوئے حاضرین نے مقامی شاخ کا جنرل سکریٹری مولانا محمد شکیل مظاہری صدر مدرس مدرسہ جامع الھدیٰ کٹیا کو منتخب کیا ۔ علاوہ ازیں سماجی کارکن قاری شاہ نواز محمودی مہتمم مدرسہ دارالتعلیم بہبل پور نائب صدر اول، مولانا نبی حسن ندوی نائب صدر دوم ، حافظ محمد نصرت نائب صدر سوم ، حافظ رسول احمد کمپل، مولانا محمد بلال کٹیا، حافظ عبد الکلام بہبل پور و مولانا رفیع الدین کٹیا سکریٹری، ریاست علی خازن ، قاری افتخار احمد نائب خازن منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند اپنے قیام کے روز اول ہی سے مظلوموں کی خدمت اور ان کی داد رسی کا فریضہ بحسن خوبی انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا جمعیت علماء ملت اسلامیہ کی بقا ،دین و شریعت و مدارس و مساجد کی حفاظت، قدرتی آفات میں بلا تفريق مذہب و ملت متاثرین کی امداد ، قومی یکجہتی کے فروغ ، فرقہ وارانہ فسادات میں مظلومین کی مدد، ماب لنچنگ کے مقدمات کی پیروی ، دہشتگردی کے الزام میں محبوس مسلمانوں کے مقدمات لڑنے اور ملک و ملت کے تمام طرح کے سلگتے مسائل پر سب سے پہلے آواز بلند کرنے والی واحد تنظیم ہے۔ ایسی تنظیم سے آپ حضرات کا منسلک ہونا یقیناً قابل فخر ہے۔ انھوں نےکہا جمیعتہ علماء کی ممبر سازی کا عمل 14 فروری تک جاری ہے، آپ حضرات اس مہم کامیاب بنائیں</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53734 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

وجوہ اعراب کے اعتبار سے اسم متمکن کی جملہ اقسام

چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں

مسکرائیے" مولی علی" کے جواب پر

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز