Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

عیدِ میلادالنبیﷺ: دیوبند کے حکیم الامت کی نظر میں

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 06-10-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

تحریر: جمال احمد صدیقی اشرفی القادریدارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا

حکیم الامت دیوبند مولانا اشرف علی تھانوی صاحب میلادالنبی ﷺ کو عیدِ میلادالنبی لکھتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ ہم اسے باعثِ برکت سمجھتے ہیں ۔ اور جس مکان میں عیدِ میلاد منائی جائے اس میں برکت ہوتی ہے ۔ ( حوالہ ۔ ارشاد العباد فی عیدِ میلاد صفحہ 4 )حکیم الامت دیوبند مولانا اشرف علی تھانوی کہتے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود سب سے بڑی نعمت ہے یومِ ولادت پیر اور تاریخ ولادت بارہ ربیع الاول باعثِ برکت ہیں اس دن یومِ میلاد سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ ( ارشاد العباد فی عیدِ میلاد صفحہ 5 )

حکیم الامت دیوبند جناب اشرف علی تھانوی صاحب کہتے ہیں ۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا وجود سب سے بڑی نعمت ہے اور تمام نعمتیں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ملی ہیں ۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اصل ہیں تمام نعمتوں کی ۔( ارشاد العباد فی عیدِ میلاد صفحہ 5 - 6 )

حکیم الامت دیوبند لکھتے ہیں ۔ ذکرِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ دیگر اذکار خیر کی طرح ثواب اور افضل ہے ۔( امدادالفتاوی جلد نمبر 11 صفحہ 351 مطبوعہ انڈیا )

مکتبۂ فکر دیوبند کے دوستو آؤ منکرات کے خلاف مل کر کام کریں ۔ آواز اٹھائیں ۔ مگر خدارا ہماری نہ مانو تو اپنے حکیم الامت صاحب کی مان لو اور میلادالنبی جیسے ثواب کے کام کا مذاق مت اڑاؤ ۔ پڑھو تھانوی صاحب کیا لکھ رہے ہیں ۔ اب آپ کی مرضی ہے اس ثواب کے کام کا مذاق اڑاؤ یا مناکر ثواب کماؤ ۔

حکیم الامت دیوبند تھانوی صاحب فرماتے ہیں ۔ میلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم مستحب عمل ہے ۔ اس میں شامل منکرات کو ترک کرنا چاہیے نہ کہ مستحب عمل کو ۔( مجالس حکیم الامت صفحہ 160 مطبوعہ دارالاشاعت اردو بازار کراچی )

جماعت دیوبند کے حکیم الامت تھانوی صاحب میلادالنبی ﷺ کو مستحب عمل قرار دے رہے ہیں ۔ ذرا بتائیے مستحب عمل کرنے پر ثواب ملتا ہے یاگناہ ؟ہم اہلسنت والجماعت کےلوگ بھی مستحب سمجھ کر ہی میلادالنبی مناتے ہیں فرض یا واجب نہیں ۔رہی بات منکرات کی تو ہم سخت مخالف ہیں اور رد کرتے ہیں ان غیر شرعی افعال کا جو کچھ جہلا شامل کرلیتے ہیں ۔ آئیے منکرات کا رد کریں مستحب عمل میلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو دھوم دھام سے منائیں ۔

حکیم الامت صاحب فرماتے ہیں ۔ میلاد ہرجگہ تو بدعت ہے مگر کالج میں منانا صرف جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے ۔ ( ملفوظات حکیم الامت انفاسِ عیسیٰ جلد 21 حصہ اول صفحہ 326 )اب ایک سوال کھڑا ہوگیا کہ میلادالنبی ہرجگہ بدعت کیوں ہے ؟اور کالج میں جائز بلکہ واجب کیوں ہے ؟برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں اس تضاد بیانی کا جواب دیا جائے اوٹ پٹانگ باتوں سے پرہیز فرمائیں موضوع کے مطابق جواب عنایت فرمائیں ۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 53835 قارئین📊 11.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 203 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 173 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 166 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 152 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 150 ویوز