Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

جلسے کرانے والے یہ بھی کریں!

مضامین و مقالات ← مذہبی مضامین
📅 12-02-2021 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

ازقلم: انصار احمد مصباحی

خطبا و شعرا کو دعوت دیتے وقت ان کی اصلی قیمت، بازاری بھاو اور موجودہ ڈسکاؤنٹ اچھی طرح معلوم کرلیں!

ان کو اجرت ادا کرتے وقت، غلطی سے بھی ”ہدیہ“ ، ”لفافہ“ اور ”نذرانہ“ جیسے شریف لفظوں کا استعمال کرکے، ان الفاظ کا خون نہ کریں، ہو سکے تو چیک بک تھما دیں یا پھر دس بیس سو پچاس کے نوٹوں والے بینڈل دے دیا کریں!

پوسٹر میں ”پردے کا معقول انتظام رہے گا“ لکھتے وقت وضاحت کردیں کہ یہاں پردے سے مراد کون سا پردہ ہے!

جب جلسے کا چندہ کرایا جائے تو یہ بھی واضح کردیں کہ فلاں مقرر یا شاعر کے لئے عنایت کرتے جائیں ۔ جزاک اللہ

جلسوں کے نام اس طرح سے لکھایا کریں!”اصلاح معاشرہ کانفرنس و مینا بازار“، ” تین روزہ میلہ و عظیم الشان پیغام اسلام کانفرنس“، ”عظمت مصطفٰی ﷺ کانفرنس و تین روزہ لیڈیز خریداری تہوار“ وغیرہ وغیرہ۔

نیچے اعلان نامہ میں اس جملے کا بھی اضافہ کردیں!”نوجوان بچوں اور بچیوں کے لئے تفریح (موج مستی) کا معقول انتظام رہے گا“۔ آپ چاہیں تو مینا بازار داخل ہونے والوں کے لئے ٹکٹ کا بھی معقول انتظام کر سکتے ہیں، اس سے جلسے کا آدھا خرچ نکل ہی جائے گا۔ کبھی آپ ایسا کریں کہ بڑا سا پوسٹر چھپوا کر صرف مینا بازار منعقد کریں! جو آمدنی ہو اسے جلسے میں لگادیں!ویسے بھی آپ کے جلسے میں جاتا ہی کون ہے، سب تو بازار آتے ہیں۔ میں نے اپنی حیات میں اس سے عجیب بات کوئی نہیں دیکھی کہ مقرر صاحب اپنی تقریر میں، بازار گھومنے والوں کو برابر کوستے رہتے ہیں۔ یہ تو ”سمندر میں رہ کر مگر مچھ سے بیر“ والی بات ہو گئی نا!۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52531 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

دین کا کام اور دین پر چلنے کی حقیقت:قولِ امام ربانی کی روشنی میں ایک اصلاحی تجزیہ

دنيا كی حقیقت اور قرآنی مثالیں

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز