Hamari Aawaz
• "ملکی حالت صحیح نہیں" کی آڑ میں فروغ لا دینیت • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • جس نے پیدا کئے کتنے لعل و گہر۔۔۔۔ • عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش • نگاہوں کی آوارگی اور دلوں کی ویرانی • ہندوستان 2047: مسلم نوجوانوں کے لیے ایک نئے عہد کی دستک • شراب کے دینی و دنیوی نقصانات؛ ایک اصلاحی، علمی اور عملی جائزہ • امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ: حیات و خدمات • کس قدر پرنور ہے روضہ نظام الدین کا • سیرت حسینیؓ :حق پر استقامت اور کردارِ مومن کی معراج

مسلمانوں کے مسائل کا حل بس تعلیم ہی ہے!

تعلیم
📅 23-02-2021 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>نیپال: 22 فروری/ ہماری آواز(انوار الحق قاسمی)آج بتاریخ 9/رجب المرجب 1442ھ مطابق 22/فروری کو مسلمانوں کےمسائل اور ان کے حل کےعنوان پر جنکپور کےویل کم ہوٹل میں جمعیت علماء نیپال کاایک تاریخی پروگرام ہوا،جس میں دونمبر پردیش کے مختلف اضلاع سے کثرت سےعلماء کرام ،دانشوران عظام اور دوعظیم مہمانان خصوصی :(1 )سابق وزیر اعظم ،فورم نیپال کےصدر اوپندریادو(2 )دونمبر پردیش کےوزیر اعلی لال بابوراؤت نےشرکت کی۔خصوصی طور پر ضلع روتہٹ سےشرکت کرنےوا لےعلماء کرام ونشوران عظام کےاسماء ذکرکیےجاتےہیں:(1 )حضرت مولانا قاری حنیف عالم صاحب قاسمی مدنی سکریٹری جمعیت علماء نیپال (2 )حضرت مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری مرکزی ممبر جمعیت علماء نیپال (3 )حضرت مولانا محمد شوکت علی صاحب قاسمی مدنی صدرجمعیت علماء روتہٹ(4 )حضرت مولانا اسعد اللہ صاحب مظاہری مرکزی ممبر جمعیت علماء نیپال(5 )حضرت مولانا مفتی ناصر صاحب قاسمی(6 )حضرت مولانا جوادعالم صاحب مظاہری(7 )حضرت مولانا سراج صاحب جمالی (8 )حضرت مولانا درخشید صاحب (9 )حضرت مولانا خیرالدین صاحب مظاہری(10 )حضرت مولاناصابر صاحب مظاہری (11 )انجنئیر عبدالجبار صاحب مٹھیا خزانچی جمعیت علماء نیپال(12 )مکھیاسلیم اللہ صاحب (13 )حضرت مولانا معین الدین صاحب (14 )راقم :انوار الحق قاسمی۔مجلس کاآغاز تلاوت قرآن سےہوا،اورشان رسالت میں نذرانہ عقیدت ساجد رضا نےپیش کیا۔حضرت مولانا ہارون خان صاحب مظہری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اور نظامت کےفرائض حضرت مولانا مفتی خالدصدیقی صاحب نےانجام دیا۔جمعیت علماء نیپال کےسکریٹری حضرت مولانا قاری حنیف عالم صاحب قاسمی مدنی مسلمانوں کےموجودہ مسائل کو پیش کرتے ہوئے فرمایا :(الف )غربت وافلاس کی شکار انسان ترقی کی فہرست میں سب سے نیچے۔(ب)تعلیمی شعبہ میں بالخصوص صوبہ نمبر2 میں دلتوں سے بھی بدترحالت۔(ج)حکومتی عہدوں اور مناصب میں صفر(د)تہذیب وثقافت ،زبان وادب اورروایات کےتحفظ اور اس کےنظام عمل میں بالکلیہ غفلت ۔(ہ)عدل وانصاف میں نارسائی کااحساس۔حضرت نے اور بھی دیگر مطالبات پیش فرمایا ۔جملہ مسائل کےحل پر روشنی ڈالتےہوئےوزیراعلی لال بابوراؤت نےبڑے ہی درد بھرے لہجے میں کہا کہ ہم مسلمانوں کےمسائل کاحل صرف تعلیم ہی سے ممکن ہےاور ہمارے مسائل ؛اس لیے حل نہیں ہورہےہیں کہ ہم تعلیم میں بہت ہی پیچھے ہیں ۔اگر آپ واقعی ہم تمام مسلمان دل سےیہ چاہتے ہیں کہ حکومت مسلمانوں کےمسائل حل کرے ،توپھر ہم مسلمانوں کوتعلیم میں آگے آناہوگااور ہرمسلمان کو تعلیم میں آگےبڑھاناہوگا۔اس لیے آپ حضرات ہرہربستی میں جاجاکر تعلیمی بیداری مہم چلائیں اور تمام مسلمانوں کوترغیب دیں اور انہیں ابھاریں کہ اپنی اپنی اولادوں کو اسکولوں اور کالجوں میں بھیجیں اور انہیں اعلی تعلیم دلوائیں،تاکہ وہ ماہر ڈاکٹر، انجینئر ، سائنس داں اور سیاست داں بن سکے۔جہاں مسلم قوم تعلیم یافتہ ہوئی ،ویسے ہی ہمارے سارےمسائل ایک ایک کرکے حل ہوجائیں گے ۔اور واضح رہے کہ جب تک مسلم قوم تعلیمی میدان میں ترقی نہیں کرےگی،اس وقت تک مسلمانوں کےمسائل حل نہیں ہوسکتےہیں ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 52575 قارئین📊 10.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علم: کامیابی کی کنجی اور زندگی کا سرمایہ

نیپال میں دینی درسگاہوں کی ضرورت! ایک فکری و تعلیمی تجزیہ

مغلوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش

مقبول ترین پوسٹس

رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے!

👁 202 ویوز

ایک مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہونا چاہیے؟

👁 172 ویوز

عمر خالد: قید اور انصاف کی تلاش

👁 164 ویوز

حضور حجتہ الاسلام کی حیات و خدمات

👁 151 ویوز

حمد باری تعالیٰ

👁 149 ویوز