تازہ ترین

بزمِ ایوانِ غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انعقاد

شعر و شاعری
📅 03-03-2021 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
شائع کردہ: ہماری آواز badge

<p>آسماں ہوگا مٹھی میں اک دنحوصلے اپنے آزمائے جا</p>
<p>سعادت گنج/بارہ بنکی (پریس ریلیز) بزمِ ایوانِ غزل کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں استاد شاعر محترم سرور بیگ ضمیر فیضی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ، اس مشاعرے میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر ہذیل لعل پوری اور درد زکریاوی شریک ہوئے اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض راشد ظہور نے انجام دئے ، مشاعرے کا آغاز عالمی شہرت یافتہ شاعر علی بارہ بنکوی نے نعتِ رسولﷺ سے کیا اس کے بعد دئے گئے مصرع"بس مجھے یونہی آزمائے جا"پر باقاعدہ مشاعرے کی ابتداء ہوئی بہت زیادہ پسند کئے گئے اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں ۔میری پگڑی اچھالنے والےاپنی اوقات بھی بتائے جا( ضمیر فیضی )آسماں ہوگا مٹھی میں اکدنحوصلے اپنے آزمائے جا( ذکی طارق )وہ کسی دن تو ملتفت ہونگےاپنی رودادِ غم سنائے جا( ہذیل لعل پوری )عاشقی کا یہی تقاضہ ہےچوٹ کھائے جا مسکرائے جا( کلیم طارق )میل کے پتھروں پہ لکھا ہےحوصلہ رکھ قدم بڑھائے جا( راشد ظہور )وہ پلاتے ہیں صرف کلہ بھراور کہتے ہیں لڑکھڑائے جا( انور سیلانی )تیرا دامن دعا سے بھر دے گیپاؤں ماں کے یونہی دبائے جا( اثر سیدنپوری )شدتِ درد ِ دل بڑھائے جایونہی تیرِ نظر چلائے جا( درد زکریاوی )اک نہ اک دن تری سنے گا ضروراس کے در پر تو سر جھکائے جا( مشتاق بزمی )اپنے اخلاق کو بڑھائے جادشمنوں کو گلے لگائے جا( اسلم سیدنپوری )ظرفِ اصغر نگاہ میں رکھ کرتیر کھا کر بھی مسکرائے جا( دانش رامپوری )تبصرہ دوسروں پہ کر لیکنخود کو بھی آئینہ دکھائے جا( شرف بارہ بنکوی )برق دل پر مرے گرائے جامسکرائے جا مسکرائے جا( راشد رفیق )اپنا جلوہ مجھے دکھائے جادل کو پاگل مرے بنائے جا( سحر ایوبی )عشق میں مجھ کو تو پٹائے جابس مجھے یونہی آزمائے جا( عظیم چوکھنڈوی )میں تو منزل پہ جا کے ٹھہروں گاجتنا بارود ہے بچھائے جا( صغیر قاسمی )یہ علاقہ ہے گونگے بہروں کابس ہوا میں صدا لگا ئے جا( دلکش چوکھنڈوی )دردِ دل کا مرے خیال نہ کرزخم پر زخم تو لگائے جا( شفیق رامپوری )بار اپنا سبھی اٹھاتے ہیںبوجھ غیروں کا تو اٹھائے جا( آفتاب جامی )ان شعراء کے علاوہ متعدد شعراء نے اپنا اپنا طرحی کلام بھی پیش کیا سامعین میں ماسٹر قسیم ، ماسٹر حلیم ، ماسٹر وسیم کے نام بھی قابلِ ذکر ہیں ۔بزم کا آئندہ ماہانہ طرحی مشاعرہ 28/ مارچ درج ذیل مصرع طرح پر ہوگا ۔" اور آنکھوں میں کوئی دوسری صورت بھی نہیں"</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

badge Assistant Editor ★★★★★
ہ

ہماری آواز

📍 Faizabad

📰 4832 پوسٹ👁 2326 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

در شان حضور تاج الفقہا، مفتی اختر حسین علیمی دام ظلہ علینا

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

یوم خواتین پر کچھ اشعار

مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ

👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع

👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش

👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ

👁 47 ویوز