ذکر معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

کیسے کرپائے کوئی، منظر کَشی معراج کـیہے تصور سے فُزُوں ہر اک گھڑی معراج کی

میرِ محفل رب تعالیٰ ، شمعِ محفل مصطفیٰلامکاں میں انجمن ایسی سجی معراج کی

عشق سے دیکھو تو ایمانی نظر ہوجائے تیزپڑھ رہی ہے ہر جھلک نعتِ نبی، معراج کی

رفعت و عظمت میں شاہِ دیں کا ہمسر کون ہےآج بھی آواز ہے یہ گونجتی معراج کی

سو گئ اِس رات ، چشمِ گردشِ کونین بھیدہر میں ساعت رہی بس جاگتی معراج کی

چاند ، سورج کو ملا تھا پاؤں چھونے کا شَرَفبانٹتے ہیں آج تک وہ ، روشنی معراج کی

بندگی کا اک حسیں تحفہ ملا اِس رات میںاہلِ ایماں پر نوازش ہے بڑی، معراج کی

قربِ مولیٰ چاہتے ہو تو پڑھو دائم نمازمومنو ! ہے یہ عبادت نسبتی معراج کی

رب کے آگے سرجھکانا، رفعتوں کا ہے سفر پنجوقتہ ملتی ہے لذت، نئ معراج کی

آسمانوں کے سفر کی سوچ یوں پیدا ہوئآج دنیا کر رہی ہے ، پیروی معراج کی

بن گیا یہ معجزہ ، اک مِشعلِ اوج و کمالرفعتِ فکر و نظر ہے آگہی معراج کی

ہر برس ، آکر برستے ہیں اُسی پَل کے سحابکِشتِ جاں سیراب کرتی ہے ندی معراج کی

اِس لیے بادل کا پانی اب تلک سوکھا نہیںموسمِ افلاک نے پائ نمی معراج کی

"رَبِّ اَرنی" کی طلب، اِس رات میں پوری ہوئچشمِ موسیٰ کو ملی یوں روشنی معراج کی

مسجدِ اقصٰی کی وہ پُرکیف محفل دیکھیےانبیا نے بھی منائی ہے خوشی معراج کی

گُلشنِ ہستی ہے تازہ ہر نبی کا تا ابداِس پہ شاہد ہے نمازِ موسوی معراج کی

عشق والے، جی اٹھے اِس معجزے کو مان کرہر غلامِ عقل پر بجلی گری معراج کی

جب وہاں جاہی نہیں سکتے پرندے عقل کےکیسے سمجھیں گےحقیقت ، فلسفی معراج کی

یا الٰہی مُتّحد ہوجائیں سب اہلِ سُننباغِ دل پائے، بہارِ دوستی معراج کی

وقت سے کہدو ٹھہر کر سن لے ذکر مصطفیٰہے فریدی کے لبوں پر بات ابھی معراج کی

تبصرے (0)
شائع کردہ
Assistant Editor

نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

دیدار مصطفیٰ کا اشتیاق اور فاضل بریلوی کا یہ شعر

معراجِ جانِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

نعت رسول: دامن میں لیے خیر ہے آئی شب معراج
مقبول ترین پوسٹس

حمد باری تعالیٰ
👁 83 ویوز

یوم اطفال: بچوں کے حقوق اور ان کے مستقبل کی حفاظت کا موقع
👁 62 ویوز

یومِ جمہوریہ اور جسمانی ورزش
👁 55 ویوز

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)
👁 49 ویوز

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی کے خلاف بولنے/لکھنے والوں کے خلاف یو۔پی۔اے۔ کا مقدمہ جمہوریت کی گال پر زوردار طمانچہ
👁 47 ویوز